کوئٹہ ،بچے کے ساتھ بدفعلی کا جرم ثابت ہونے پر 3ملزمان کو پانچ سال قید ، پچاس ہزار روپے جرمانہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ جناب داد خان ناصر نے 14سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدالت نے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کو سرد خانے میں محفوظ رکھنے کی ہدایت کی۔استغاثہ کے مطابق ملزمان رحمت اللہ ،نعمت اللہ،کمال خان اور مفرور ملزم نجیب اللہ کے خلاف 6جون 2020کو پولیس تھانہ زرغون آباد کے حدود میں 14سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جن کے خلاف مقدمہ درج کرکے چالان عدالت میں پیش کیا گیا عدالت کے جج نے گزشتہ روز مقدمہ میں نامزد 3ملزمان رحمت اللہ ،نعمت اللہ اور کمال خان کو جرم ثابت ہونے پر پانچ پانچ سال قید اور پچاس پچاس ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزمان کو مزید ایک ایک سال قید بھگتنا ہو گی عدالت کے جج نے مقدمہ میں نامزد مفرور ملزم نجیب اللہ کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی حد تک مقدمہ سردخانے میں محفوظ رکھنے کی ہدایت کی۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

8 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

20 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

50 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

1 hour ago