انار ہر عمر کے افراد کیلئے یکساں موزوں:حیرت انگیز فوائد

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)انار اور انار دانے کے بے شمار فوائد ہیں اور ہر عمر کے افراد کے لئے مفید پھل ہے . انار کا لفظ وسط لاطینی زبان کے لفظ سیب سے اخذ کیا گیا ہے جو پومم یعنی سیب اور گرانیتیم یعنی بیج سے نکلا ہے .

ہم سب ایک ضرب المثل بچپن سے سنتے آئے ہیں کہ ایک انار سو بیمار، اگر ہم انار کی صلاحیتوں کے بارے میں جان لیں تو ہمیں معلوم ہوگا کہ مثال بلکل بھی غلط نہیں ہے . انار کو اسکی خوبیوں کی وجہ سے مشرقی وسطی افریقہ اور ایشیا میں بڑے پیمانے پر کاشت کیا جاتا ہے .
انار میں ہر بیماری کیلئے شفا ہے بفضل تعالیٰ امراض قلب ،ذیابیطس،ہیپاٹائیٹس،ہر قسم کے ٹیو مریا کینسر ،گردوں کے امراض ،جلد کی بے رونقی، چھوٹا قد ،موٹا پا ،جوڑوں کا درد ،ریڑھ کی ہڈی اور گردن کے مہروں کی تکلیف اور بے اولادی کے لئے بھی تر یاق رکھتا ہے .
انار معدے اور جگر کے علاوہ گردوں کے مریضوں کے لئے شفاء کا سامان کرتا ہے اس پھل کی اہم خاصیت اس میں کثیر مقدار میں موجود پولی فینولز ہے جو اینٹی آکسیڈنٹ جزو کا نتیجہ ہوتی ہے جو مریض کے خلیوں کو فری ریڈکلز سے پہنچے والے نقصانات سے بچاتی ہے .
بلاشبہ انار گردوں کے مریضوں کے لئے اکسیر پھل ہے ،ڈایالیسس کے عمل کے دوران خون میں فری ریڈ یکلز کی سطح بڑھ جاتی ہے جس کی وجہ سے جسمانی ریشوں میں سوجن ہو جاتی ہے . تحقیق کے دوران مریضوں کو انار کا اصلی رس پلا کر نتائج کا جائزہ لیا گیا،جس کے مطابق 3 مرتبہ تازہ رس پینے والے مریضوں کے خون میں ریشوں کی مقدار کم ہوئی اور ورم پیدا کرنے والے اجزاء کی سطح میں بھی کمی واقع ہوئی . اس طرح وہ متواتر ڈایالیسس کرانے سے بچ گئے .
تازہ انار کی طرح انار دانا بھی صحت کے لئے انتہائی مفید ہے سردیوں میں اگر انار دانے کو ایک گلاس پانی میں ابال کر ٹھنڈا کرکے چھان لیں اور اسے دل کی بیماریوں میں مبتلا افراد کو دیا جائے تو انہیں افاقہ ہوتا ہے ،انجائنا کے مریضوں کو یہ پانی نارمل درجہ حرارت پر علی الصبح پینے کو دیا جائے تو حیرت انگیز حد تک بہترین نتائج ملتے ہیں .
انار دانہ تیار کرنے کے لیے کھٹے اور کچے اناروں کے دانوں کو خشک کر لیا جاتا ہے . اس کا رنگ سفید اور ذائقہ ترش ہوتا ہے . انار دانہ صحت وشفاء کا ساماں ہے مختلف وٹامنز اور معدنیات سے پر اس پھل میں قدرت نے بے پناہ تاثیر رکھی ہے .
انار یا انار دانے کے جوس جادو کا سا کام کرتے ہیں اور سینے میں کھنچاؤ اور درد کی کیفیت سے نجات دلانے میں بھی مفید و معاون ہیں یعنی تازہ انار کھانے یا اس کا جوس پینے سے زیادہ مفید بات یہ ہے کہ خشک انار دانے کو ابال کر اس کا رس ٹھنڈا کرکے پیا جائے . اس سے خون بھی پتلا ہو تا ہے درد بھی ختم ہوتا ہے ایل ڈی ایل یعنی براکولیسٹرول کم ہوتا ہے اور اچھے کولیسٹرول کی مقدار بڑھتی ہے .
کہتے ہیں کہ دل کی 50 سے زائد بیماریاں ہیں لیکن شریانوں کی بندش سب سے عام بیماری ہے . اس بیماری کے سبب دنیا بھر میں انتقال کرجانے والے افراد کی کثیر تعداد موجود ہے . بہت سے مریضوں نے حکماء کے مشورے سے روزانہ نہار منہ ایک گلاس انار دانے کا ابلا ہوا جوس ،انار کارس یا پھر ایک انار کھا لیا اور ان کی تکلیف دور ہو گئی . دل کی بیماری کا تاریخ میں پہلی بار کسی پھل کی مدد سے علاج ممکن ہو سکا .
جلد اور بہتر نتائج کے لئے تازہ کشمش،سفر جل،امرود،خشک آلو بخارے،سر کہ اور انگوروں کا جوس شہد ملا کر نہار منہ لینے سے نہ صرف یہ بیماری دور ہو سکتی ہے بلکہ قوت مدافعت میں بھی اضافہ ہو گا .
گل ریحان کے پتے جنہیں Chicory Laves کہا جاتا ہے ،اور یگانو کے پتوں کو پیس کر پاؤڈر بنا لیا جائے . اس پاؤڈر میں معدنی نمک ہم وزن لے کر زیتون کے تیل کے ساتھ تجویز کر دہ مقدار کا لینا مفید رہتا ہے . جہاں تک ممکن ہو ا بتداء ہی میں غذائی علاج کر لینا مفید ہوتا ہے تا وقتیکہ سر جری کی نوبت آئے .

. .

متعلقہ خبریں