اہلیہ کے ساتھ بنائی گئی ویڈیوز پر تنقید کرنے والوں کو عامر لیاقت کا جواب

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)خود سے 31 سال کم عمر 18 سالہ سیدہ دانیہ شاہ سے تیسری شادی کرنے والے 49 سالہ اسکالر و ٹی وی میزبان عامر لیاقت نے اہلیہ کے ہمراہ ویڈیوز بنانے پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیتے ہوئے لوگوں کو صبر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
عامر لیاقت نے 10 فروری کو اپنی سوشل میڈیا پوسٹس میں بتایا تھا کہ انہوں نے 9 فروری کو پنجاب کے سرائیکی خاندان سے تعلق رکھنے والی لڑکی سے تیسری شادی کرلی۔شادی کی تصدیق کے بعد عامر لیاقت کی جانب سے کم عمر اہلیہ کے ہمراہ رومانوی ویڈیوز کو شیئر کیے جانے پر لوگوں نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا تھا۔
شادی کے بعد عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ دانیہ شاہ کی بیڈ رومز اور کار میں سفر کے دوران بنائی گئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جن پر لوگوں نے اسکالر و ٹی وی میزبان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
عامر لیاقت اور اہلیہ کی ویڈیوز وائرل ہونے پر ڈراما تنقید نگار لبنیٰ فریال، بلال قریشی اور احمد علی بٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات نے بھی ان پر تنقید کی تھی۔
لبنیٰ فریال نے عامر لیاقت کی ویڈیوز پر رد عمل دیا تھا کہ اسلام بیوی کو غیر محرم سے پردے کا حکم دیتا ہے مگر ٹی وی میزبان کی اہلیہ کا دن بیڈ روم سے شروع اور اسی پر ختم ہوتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Aamir Liaquat Husain (@iamaamirliaquat)


اسی طرح اداکار احمد علی بٹ نے بھی عامر لیاقت اور ان کی اہلیہ کی ویڈیو پر رد عمل دیتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا تھا کہ ’جب کوئی شخص اپنے بیڈ روم سے ذاتی چیزوں کو شیئر کرتا ہے تو اسے یہ یاد رکھنا چاہیے کہ وہ دنیا کو اپنے نجی معاملات میں مداخلت کی دعوت دے رہا ہے اور پھر لوگوں کی باتوں پر انہیں رونا بھی نہیں چاہیے۔
احمد علی بٹ سمیت دیگر شوبز شخصیات اور عام افراد کی جانب سے اہلیہ کے ہمراہ ویڈیو شیئر کرنے پر تنقید کرنے والوں کو عامر لیاقت نے کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں صبر کرنے کا مشورہ دیا ہے۔عامر لیاقت نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے احمد علی بٹ کو کیپشن میں مینشن کیا اور لکھا کہ اداکار سمیت تمام جلنے والے لوگ ان کی ویڈیو کو سنیں اور دیکھیں۔
مختصر ویڈیو میں عامر لیاقت کو کار میں بیٹھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے، جس میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر تنقید کرنے والوں کو کہا کہ وہ انہیں اپنے دماغ کا پاس ورڈ دے دیں، کیوں کہ وہ ان کے دماغ میں عقل کو انسٹال کریں گے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


عامر لیاقت نے وضاحتی ویڈیو میں کمنٹس سیکشن کو بند کردیا، تاہم ان کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی اور لوگوں نے ان پر طرح طرح کے مزاحیہ تبصرے کیے۔دوسری جانب عامر لیاقت نے ایک حالیہ انٹرویو میں بار بار شادیاں کرنے کے لیے وظیفہ مانگنے والوں کو کہا کہ شادیاں وظیفوں سے نہیں علاج سے کی جا سکتی ہیں۔
عامر لیاقت نے کہا کہ جو لوگ زیادہ شادیاں کرنا چاہتے ہیں انہیں وظیفے پڑھنے کے بجائے اپنا علاج کرنا چاہیے، کیوں کہ بار بار شادیاں نہ کرپانے والے مرد حضرات کو جسم کے ایک حصے میں مرض لاحق ہوتا ہے۔
عامر لیاقت نے مذکورہ ویڈیو میں بتایا کہ انہیں تیسری اہلیہ نے چوتھی شادی کی اجازت بھی دے دی ہے مگر وہ اب مزید شادیوں کا ارادہ نہیں رکھتے۔ٹی وی میزبان کے مطابق کوئی بھی مرد بیک وقت چار شادیاں کر سکتا ہے لیکن اگر کسی سے طلاق ہو جائے یا کوئی بیوی انتقال کرجائے تو وہ مزید شادیاں بھی کر سکتا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Aamir Liaquat Husain (@iamaamirliaquat)