یوٹیوب کا گمراہ کن ویڈیوز کو وائرل ہونے سے روکنے کیلئے ڈرامائی تبدیلی پر غور

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)یوٹیوب نے اپنے پلیٹ فارم میں گمراہ کن اور نقصان دہ مواد کی روک تھام کے لیے نئے اقدامات پر غور شروع کردیا ہے۔کمپنی کی جانب جن تبدیلیوں اور اپ ڈیٹس پر غور کیا جارہا ہے ان میں سے ایک ‘بریک’ شیئرنگ فیچر بھی ہے۔
یہ فیچر ایسی ویڈیوز کے لیے ہوگا جن کا مواد ایسا ہوگا جس میں کچھ بھی یقینی نہیں ہوگا۔
اگر اس پر عملدرآمد کیا جاتا ہے تو یہ اس پلیٹ فارم میں ایک بہت بڑٰ بنیادی تبدیلی ہوگی۔یوٹیوب کے چیف پراڈکٹ آفیسر نیل موہن نے بتایا کہ کمپنی کی جانب سے گمراہ کن مواد کو وائرل ہونے سے روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ غیریقینی مواد والی ویڈیوز ہماری پالیسیوں کے تحت ڈیلیٹ نہیں کی جاسکتیں مگر ضروری نہیں کہ ہم لوگوں کو ایسی ویڈیوز ریکومینڈ کریں، مگر یہ بھی کسی چیلنج سے کم نہیں۔اس کی وجہ یہ ہے کہ اگر یوٹیوب ایسی ویڈیوز کو ریکومینڈ نہ بھی کرے تو بھی وہ دیگر پلیٹ فارمز میں وائرل ہوسکتی ہیں۔
تو اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کمپنی کی جانب سے اس طرح کی ویڈیوز کے یے شیئر بٹن کو ڈس ایبل کرنے یا ویڈیو کے لنک کو بریک کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔ایسا کرنے پر صارفین ان ویڈٰوز کو کسی اور سائٹ پر ایمبیڈ یا لنک نہیں کرسکیں گے۔
اگر یوٹیوب کی جانب سے کچھ ویڈٰوز کو شیئر کرنے سے روکا جاتا ہے تو یہ پلیٹ فارم کے لیے ڈرامائی قدم ہوگا جس کا دعویٰ ہے کہ اس طرح کا ایک فیصد سے بھی کم مواد ریکومینڈ کیا جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کمپنی کی جانب سے یہ بھی بتایا گیا کہ دیگر تبدیلیوں میں سرچ رزلٹس میں اضافی اقسام کے لیبلز پر بھی غور کیا جارہا ہے۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

18 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

32 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

44 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

56 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

1 hour ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago