عمران خان کی حکومت ہچکولے کھارہی ہے،انکےاراکین ہم سے رابطہ کرر ہے،خواجہ آصف

لاہور (قدرت روزنامہ)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ جنرل الیکشن کسی وقت بھی ہوسکتے ہیں۔ یہ سال الیکشن کاسال محسوس ہورہا ہے۔اگلے دو تین ہفتے میں سب کچھ واضح ہوجائے گاانہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت ہچکولے کھارہی ہے۔ان کے اراکین ہم سے رابطہ کرر ہے ہیں۔ تاکہ کوئی منصوبہ بنائیں اور اسکی حکومت ختم کریں۔
انہوں نے کہا سروے کے مطابق نواز شریف مقبولیت میں تین صوبوں میں برتری پر ہے۔یہ سچ کی فتح ہے کہ عوام نواز شریف کو یاد کررہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ عنقریب نواز شریف پاکستان واپس آئیں گے۔ اگر نواز شریف کے ساتھ عوام ہیں تو انہیں اقتدار میں آنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔
انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان نے عوام کی رائے پر ڈاکہ ڈالا۔عمران خان جواب دہ ہو گا۔عمران خان کا اصل چہرہ مکمل طور پر عیاں ہوجائے گا۔عمران خان کے ہاں لوٹوں اور لٹیروں کی اہمیت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ عمران خان سلطان راہی والے ڈائیلاگ بول رہے تھے کہ چوروں ڈاکوؤں کو نہیں چھوڑوں گا۔عمران خان خود دو نمبر ہے۔عمران خان بھی چور ہے اور اسکے ساتھی بھی لٹیرے ہیں۔جب تک ووٹ کی عزت بحال نہیں ہوگی چور آتے رہیں گے۔