نئے پاکستان میں احتساب کا نظام ، انجینئر امیر مقام نے ایسی بات کہہ دی کہ شہزاد اکبر کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

پشاور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں چینی، گندم،آٹا، دوائی اور بی آر ٹی کے بڑے ڈاکو دھندھناتے پھر رہے ہیں جبکہ ملک و قوم کی دن رات خدمت کرنے والے عدالتوں کی پیشیاں بھگت رہے ہیں اور جیلیں کاٹ رہے ہیں، نئے پاکستان میں چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے احتساب کے اداروں کو تالے لگوائے جا رہے ہیں اور دوسری جانب سچ بولنے والے اور قوم کا ساتھ دینے والوں کیخلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں، بہت جلد ظلم کی یہ سیاہ رات ختم ہونے والی ہے ہم ان نالائقوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اتنا ظلم کرے جو کل خود برداشت کر سکے۔

انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری وقت تک ملک و قوم کا ساتھ دینگےاور ان نالائقوں سے ملک کو آزاد کرائینگے ،نئے پاکستان کی جگہ پرانے پاکستان کو بحال کریں گے، جس میں غریب کیلئے روٹی، دوائی، چینی، گندم،نوکریاں ملتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ظلم کی انتہاءکی گئی، میرے جوان سال بیٹے کو جیل میں ڈالا گیا ،کاروبار تباہ کیا گیا، تین سالوں سےعدالتوں کی پیشیاں بھگت رہا ہوں ،میراقصورصرف اور صرف عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنا ہے جو میری زندگی کا مقصد ہے ،میری زندگی عوام کی امانت ہے، متعدد بار حملوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے محفوظ رہا میں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کی ہے اور میرا مقصد صرف اور صرف عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنا ہے۔

انجینئر امیر مقام نے کہا کہ نئے پاکستان میں غربت کے خاتمے کے بجائے غریب کو ختم کیا جا رہا ہے، موجودہ حالات سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اس ظالم اور نا اہل حکومت کو گھر بھیجنا پڑے گا۔

Recent Posts

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی پنجاب کی نئی قیادت سے ملاقات ، صحت، آئی ٹی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کی حمایت

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلَوم نے یکم سے تین مئی…

27 mins ago

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور کے پی کیلئے امیدوار نامزد کردیئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے گورنر پنجاب اور خیبرپختونخوا کیلئے اپنے…

1 hour ago

فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا کر لوگوں کو حیران کر دیا

نیویارک(قدرت روزنامہ) فحش فلموں کی سابق اداکارہ میا خلیفہ نے بالآخر اپنا اصل نام بتا…

2 hours ago

نواز شریف کی طبیعت ناساز، نجی ہسپتال میں معائنہ کیا گیا

لاہور (قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف…

2 hours ago

شیرافضل مروت کی بھائی کو صوبائی کابینہ سے نکالنے کی تردید

پشاور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما شیرافضل مروت نے اپنے بھائی کو معاون خصوصی…

3 hours ago

سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سیمابیہ طاہر پی ٹی آئی شمالی پنجاب کی صدارت سےمستعفی ہوگئیں، ان…

3 hours ago