نئے پاکستان میں احتساب کا نظام ، انجینئر امیر مقام نے ایسی بات کہہ دی کہ شہزاد اکبر کی بھی ہنسی چھوٹ جائے

پشاور(قدرت روزنامہ) مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران نیازی کے نئے پاکستان میں چینی، گندم،آٹا، دوائی اور بی آر ٹی کے بڑے ڈاکو دھندھناتے پھر رہے ہیں جبکہ ملک و قوم کی دن رات خدمت کرنے والے عدالتوں کی پیشیاں بھگت رہے ہیں اور جیلیں کاٹ رہے ہیں، نئے پاکستان میں چوروں اور ڈاکوؤں کیلئے احتساب کے اداروں کو تالے لگوائے جا رہے ہیں اور دوسری جانب سچ بولنے والے اور قوم کا ساتھ دینے والوں کیخلاف کیسز بنائے جا رہے ہیں، بہت جلد ظلم کی یہ سیاہ رات ختم ہونے والی ہے ہم ان نالائقوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ اتنا ظلم کرے جو کل خود برداشت کر سکے . انجینئر امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آخری وقت تک ملک و قوم کا ساتھ دینگےاور ان نالائقوں سے ملک کو آزاد کرائینگے ،نئے پاکستان کی جگہ پرانے پاکستان کو بحال کریں گے، جس میں غریب کیلئے روٹی، دوائی، چینی، گندم،نوکریاں ملتی تھی .

انہوں نے کہا کہ میرے ساتھ ظلم کی انتہاءکی گئی، میرے جوان سال بیٹے کو جیل میں ڈالا گیا ،کاروبار تباہ کیا گیا، تین سالوں سےعدالتوں کی پیشیاں بھگت رہا ہوں ،میراقصورصرف اور صرف عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنا ہے جو میری زندگی کا مقصد ہے ،میری زندگی عوام کی امانت ہے، متعدد بار حملوں میں اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے محفوظ رہا میں نے اپنی زندگی عوام کی خدمت کیلئے وقف کی ہے اور میرا مقصد صرف اور صرف عوام کی بلا امتیاز خدمت کرنا ہے . انجینئر امیر مقام نے کہا کہ نئے پاکستان میں غربت کے خاتمے کے بجائے غریب کو ختم کیا جا رہا ہے، موجودہ حالات سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے اس ظالم اور نا اہل حکومت کو گھر بھیجنا پڑے گا . . .

متعلقہ خبریں