حکومت کو دی گئی 48گھنٹوں کی مہلت مکمل ہوگئی ہے آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے، سردار یار محمد رند

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت قاتلوں اور جرائم پیشہ عناصر کو پناہ فراہم کر رہی ہے حکومت کو دی گئی 48گھنٹوں کی مہلت مکمل ہوگئی ہے آئندہ کے سخت لائحہ عمل کا جلد اعلان کریں گے، اپنے احتجاج کی آواز کو بلوچستان کی گلی گلی اور اسلام آباد تک پہنچائیں گے ، یہ بات انہوں نے اتوار کی شب کچھی میں اعوان برداری کے تین افراد کے قتل میں نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری کے خلاف بلوچستان اسمبلی کے باہر جاری دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہی، اعوان برداری کے افراد کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری رہا مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ،دھرنے کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یارمحمد رند نے کہا کہ حکومت قاتلوں کی گرفتاری کے بجائے انکا تحفظ کر رہی ہے صوبے میں قانون نام کی کوئی چیز نہیں ہے لوگ تین دن سے اسمبلی اور ہائی کورٹ کے باہر بیٹھے ہیں مگر کسی کو انکا احساس تک نہیں ہورہا ہے بلوچستان اسمبلی کو بے توقیر کردیا گیا ہے مذہب، قوم پرستی اور بلوچستان کے عوام کی بات کرنے والے لوگ بھی خاموش ہیں اپوزیشن کو اگرچہ حکومت میں وزارتیں نہیں ملیں لیکن انہیں فنڈز جاری کئے جارہے ہیں نام نہاد اپوزیشن نے اپوزیشن ہونے کا ڈراما کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم پر دھرنے کے شرکاءکو یرغمال بنا نے کا الزام عائد کیا جارہا ہے اعوان برداری کے مقتولین سے پوچھا جائے کہ انکے بچوں کے قاتل کون ہیں اور کس نے زمین کے ٹکڑے کے لئے تین افراد کو قتل اور دو کو زخمی کیا ہے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے عوام کو بہت سے توقعات تھیں لیکن انہیں یہ زیب نہیں دیتا کہ وہ آرڈیننس کے ذرےعے عوام کی زبان بندی کریں، انہوں نے وزیراعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار عارضی ہے انہیں دوبارہ آواران جانا پڑیگا وہ اپنے علاقے بھی نہیں جا سکتے اورمہاجر کی طرح حب میں رہتے ہیں حکومت اور انکے حواری ہمیں نہیں ڈرا سکتے جرائم پیشہ لوگوں کا یہ شیوہ ہے کہ وہ برسراقتدار لوگوں کے ساتھ اپنے مفادات کے لئے رہتے ہیں اور پھر جب اقتدار جانے والا ہو تو سب سے پہلے چھوڑ دیتے ہیں ہم وزیراعلیٰ کو وہ نہیں کر نے دیں گے جو وہ کر رہے ہیں ہم قانونی اور آئینی طریقے سے اپنا حق حاصل کرنا چاہتے ہیں آئی جی پولیس ان لوگوں کا نوٹس لیکر کاروائی کریں جو لواحقین پر دباﺅ ڈال رہے ہیں انہوں نے کہا کہ 48گھنٹے کی مہلت ختم ہوگئی ہے ہم جلد ہی سخت لائحہ عمل کا اعلان کریں گے سردی ،بھوک،زمین ہمیں تھکا نہیں سکتی ہم جسمانی طور پر تو تھک سکتے ہیں مگر ذہنی طور پر نہیں تھکیں گے کہیںایسا نہ ہو کہ ہمارا ہاتھ اور آپکا گریباں ہو انہوں نے کہا کہ ہم مظلوموں کےلئے آواز اٹھاتے رہیں گے اور دھمکیوںسے مرعوب نہیں ہونگے

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

24 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

26 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

42 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

58 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

1 hour ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago