زمینداروں کی تیار فصلیں تباہ ہوگئی کھاد کے بغیر فصلات کی تیاری ممکن نہیں ،ثنا بلوچ

خاران(قدرت روزنامہ)رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے خاران پرانا اڈہ میں یوریا کھادکے مارکیٹ کا دورہ کیا اس موقع پر زمیندار ایکشن کمیٹی کے خدا نظر ملنگزئی عبدالغنی جنگلی میر محمد اعظم مسکانزئی عبدالمطلب سیاپاد ضیاالحق سیاپاد حاجی محمد عارف بڈیچ محمد علی تگاپی و دیگر نے رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ کا خاران کے زمینداروں کے لیے چھ ہزار تیلہ کھاد کی بروقت فراہمی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خاران کے معشیت کا دارومدار زمینداری سے وابستہ ہے اتنے ٹڈی دل نے ہمارے فصلات کو نقصان نہیں پہنچایا جتنا کہ حالیہ دور میں کھاد کی بحران سے ہمارے زمینداروں کی تیار فصلیں تباہ ہوگئی کھاد کے بغیر فصلات کی تیاری ممکن نہیں انہوں نے کہا کہ زمینداروں نے زرعی کھاد کی قلت اور تیار فصلات کو اشد ضرورت ہے تاہم رکن صوبائی اسمبلی ثنا بلوچ نے یوریا کھاد کی غیر قانونی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور بد انتظامی کی وجہ سے یوریا کھاد مارکیٹ میں دستیاب نہیں جس کی وجہ سے کسانوں اور زمیندار شدید پریشانی سے دوچار ہیں انہوں نے کہا کہ زمینداروں کا استحصال کسی صورت قبول نہیں زمینداری سے ہی علاقائی تعمیر و ترقی کا بڑا کردار ہے انہوں نے کہا کہ ایک زرعی ملک میں یوریا کھاد کی عدم دستیابی اور قلت نے ہمارے زمینداروں کو شدید زہنی کوفت میں مبتلا کردیا ہے انہوں نے کہا زمینداروں کو معاشی طور پر تباہ کرنے کی دانستہ کوشش کو کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دینگے بلوچستان میں ساٹھ فیصد آبادی زراعت کے شعبے سے منسلک ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوریا کھاد کی مصنوعی قلت اور غیر قانونی اسمگلنگ کی وجہ سے کسان اور زمیندار طبقہ بے چینی کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ سرکاری سطح پر آئے ہوئے یوریا کھاد کی چھ ہزار تیلہ کو لوکل ریٹ یعنی سترہ سو چالیس کے حساب سے فراہم کرنا خوش آئند عمل ہے

Recent Posts

پی ٹی آئی کو لاہور جلسے کی اجازت مل گئی، مقام تبدیل

لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کو ضلعی انتظامیہ نے جلو پارک میں جلسہ کرنے کی…

13 mins ago

عدالتی آئینی ترامیم میں بنیادی حقوق محدود اور فوج کے کردار میں اضافہ کیا گیا، فضل الرحمان

ملتان(قدرت روزنامہ) جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدلیہ…

15 mins ago

حالیہ ہفتے مہنگائی کی شرح میں کمی کے باوجود 17 اشیا کے نرخ بڑھ گئے، ادارہ شماریات

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں ایک ہفتے کے معمولی اضافے کے بعدہفتہ وار مہنگائی کی شرح…

31 mins ago

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی میں جسٹس منیب کی جگہ جسٹس امین الدین نامزد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ نے حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے پریکٹس اینڈ پروسیجر…

46 mins ago

سب سے آسان کام چیف جسٹس کو گالیاں دینا ہے، قاضی فائز عیسیٰ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ تین چار کرائے کے…

55 mins ago

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کو لاہور جلسے میں نہ پہنچنے کا پیغام بھیجا تھا، ذرائع

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے لاہور جلسے میں پہنچنے…

1 hour ago