اساتذہ کی بڑی پریشانی دور؛ سکول ایجوکیشن نے خو شخبری سنادی

(قدرت روزنامہ)محکمہ سکول ایجوکیشن نے اساتذہ کا سروس ریکارڈ آن لائن کردیا، اساتذہ اپنی ریٹائرمنٹ، اے سی آرز، پروموشن، سینیارٹی لسٹنگ، ٹریننگز، تبادلہ جات اور چھٹیاں گھر بیٹھے حاصل کرسکیں گے۔

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبہ بھر کے اساتذہ کا سروس ریکارڈ ڈیجٹلائز کردیا ہے، آن لائن کر دیا ہے۔ سروس ریکارڈ آن لائن کرنے سے اب اساتذہ کی ریٹائرمنٹ، اے سی آرز،پروموشن، سینیارٹی لسٹنگ ،چھٹیاں ،ٹریننگز اور تبادلہ جات سمیت تمام امور گھر بیٹھے نمٹائے جاسکیں گے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق سروس ریکارڈ ڈیجٹلائز ہونے سے ٹیچرز کو کلریکل جکڑ بندیوں سے نجات مل جائے گی، دوسری جانب اساتذہ کا کہنا ہے ملازمین کا تمام سروس ریکارڈ ڈیجٹلائز کرنے کا فیصلہ احسن اقدام ہے۔

اپنے ایک بیان میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا کہناتھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان کے ویژن کے مطابق محکمہ تعلیم پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کر رہے ہیں،انھوں نے کہا کہ ڈیجٹلائیزیشن کی مدد سے لوگوں کی زندگی کو آسان بنایا جا رہا ہے،ٹیکنالوجی کے بھرپور اور جامع استعمال سے شفافیت کو یقینی بنایا جا سکتا ہے، مراد راس نے کہا کہ سال 2021 کے اختتام تک محکمہ تعلیم پنجاب کو مکمل طور پر ڈیجٹلائیز کر دیا جائے گا۔

Recent Posts

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے استعفے کی پیشکش کردی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر میرے…

39 mins ago

داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہونے کی خبر دینے پر سلمان خان نے بھارتی خبررساں ایجنسی کو نوٹس بھیج دیا

ممبئی(قدرت روزنامہ) بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان نے خبر رساں ایجنسی ایشیا نیوز…

42 mins ago

لاہور، پی ٹی آئی کارکنوں کا گرفتاریوں کے خلاف شدید احتجاج، پولیس پر پتھراؤ

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی گرفتاریوں کے بعد مشتعل افراد نے…

44 mins ago

پی ٹی آئی کا جلسہ:انتظامیہ سے درخواست ہےراستوں میں رکاوٹ نہ ڈالیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پاکستان تحریک انصاف کو…

1 hour ago

عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے لاہور میں راستے بلاک کرنے کی ویڈیو شیئر کردی

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)…

1 hour ago

آئینی عدالت کے قیام کا بانی پی ٹی آئی سے کوئی تعلق نہیں ہے، بلاول بھٹو کا بیان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے…

2 hours ago