یہ اچانک کہاں غائب ہو گئی تھیں؟ جانیے اداکارہ صنم اقبال سے متعلق وہ سچ، جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا پر مشہور شخصیات کی ایسی کئی تصاویر اور ویڈیوز موجود ہوتی ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ شخصیات اس وقت کیا کر رہی ہیں . ہماری ویب ڈاٹ کام کی اس خبر میں آپ کو اسی حوالے سے بتائیں گے .

مشہور ڈرامہ اداکارہ صنم اقبال کا شمار بھی ایسی چند اداکاراؤں میں ہوتا تھا جو کہ اخلاقی اور سماجی حدود کا خیال رکھتے ہوئے کردار میں کھو کر اداکاری کرتی تھیں .
ان کی اداکاری کی وجہ سے ناظرین انہیں بے حد پسند کرتے تھے، لیکن نامعلوم وجوہات کی بنا پر نہ صرف اسکرین سے بلکہ خبروں سے بھی غائب ہو گئیں تھیں . صنم اس وقت غائب ہوئی تھیں جب ان کا کیرئیر کامیابیوں کے عروج پر تھا .

لیکن پھر 5 سال بعد ایک مارننگ شو میں اس بات کا انکشاف کیا گیا کہ صنم اقبال کا انتقال ہو گیا ہے، اس خبر کے آتے ہی سوشل میڈیا پر کئی چرچے ہوئے، انہی میں کچھ خبریں یہ بھی آئیں کہ یہ خبر غلط ہے .
اور پھر یہ خبر بھی سامنے آ گئی کہ صنم اقبال کا انتقال نہیں ہوا ہے بلکہ وہ شادی کے بعد بیرون ملک چلی گئی ہیں . صنم اقبال بہت کم میڈیا انٹرویو دیتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ انہیں سوائے اداکاری کے کسی دوسرے چینل پر نہیں دیکھا گیا .

صنم اقبال کینیڈا میں اپنے شوہر اور بچوں کے ساتھ ایک خوش گوار زندگی گزار رہی ہیں . اداکارہ سے متعلق یہ خبریں بھی گردش کرتی رہی ہیں، کہ ان کو شوبز سے ہٹانے کے لیے سازش کی گئی تھی لیکن اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے .

. .

متعلقہ خبریں