دن بھر فروٹ چھلکے پرندوں کے لیے جمع کرتا ہوں ۔۔ ریڑھی پر فروٹ بیچنے والا یہ لڑکا ان چھلکوں کو گھر لے جا کر لوگوں کے پرندوں کو کیسے کھلاتا ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)میں دن بھر فروٹ کے چھلکے جمع کرتا ہوں۔ یہ کہنا ہے ایک ریڑھی چلانے والے کا جو دن بھر فروٹ بیچنے کیساتھ فروٹ کے چھلکے اچھے سے سجا کر اپنی ریڑھی کی ایک سائیڈ پر رکھ دیتا ہے تا کہ برا نا لگے۔ لیکن جب ان چھلکوں جمع کرنے سے متعلق ایک گاہک نے ان سے پوچھا کہ اپ ایسا کیوں کرتے ہیں تو نوجوان نے کیا خوب جواب دیا جسے سن کر ہر کسی کی آنکھیں نم ہو جائیں۔

جوان کا کہنا تھا کہ کہ دن بھر کے جمع کیے ہوئے فروٹ کے چھلکوں کو میں اپنے گھر کی چھت پر شام میں ڈال دیتا ہوں جسے پرندے وغیرہ کھاتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ملتی ہے کیونکہ یہ دن بھر کے بھوکے ہوتے ہیں۔ یہی نہیں بلکہ میرے اس عمل سے گندگی بھی تو نہیں پھیلتی اگر میں اسے سڑک پر پھینک دوں تو ہر جگہ گندگی ہی ہوگی، اپنا ملک گندا ہوگا اور ہمیں ہی پھر یہاں پر رہنا ہوتا ہے۔ یہ تصویر سوشل میڈیا پر کافی گردش کرتی رہی اور ہو بھی کیوں نا اگر ایک زہین اور سمجھدار ریڑھی والا یہ کام کر سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں۔