اگلے تین دن تیز ہوائیں ، بارشیں اور برفباری کا امکان ، موسمی انتباہ جاری کر دیا گیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اگلے 3 دنوںکی پیشنگوئی ۔کسانوں کیلئے اہم اطلاع ہے کہ 40 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی تیز رفتار ہوائیں، جن کے بعد پاکستان کے مغربی حصّوں میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔۔ زیادہ تر مطلع صاف رہنے کی توقع ہے۔ مختلف علاقوں میں زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار درج ذیل ہے: کوئٹہ: 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں، 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکّڑچلنے کا امکان ہے۔راولپنڈی، اسلام آباد اور چکوال میں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں، 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکّڑچلنے کا امکان ہو گا۔

پشاور اور کوہاٹ میں 25 سے 35 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں، 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکّڑچلیں گے۔کل (22 فروری 2022) کو مغربی ہواؤں کے ساتھ ایک طاقتور کم ہوا کا دباؤ پنجاب، سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور خیبر پختونخواہ کے کچھ علاقوں کو متاثّر کرے گا۔ جنوبی پنجاب میں ڈی جی خان کے بلند مقامات بشمول فورٹ منرو میں شمال مغربی یا شمال کی سمت سے 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

سرگودھا، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژن کے میدانی علاقوں میں مطلع زیادہ تر صاف رہنے کے ساتھ چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی یا ہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ خطرہ! دوپہر میں شمال مغرب یا شمال کی سمت سے تیز رفتار ہوائیں چلیں گی، جن کی رفتار 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکّڑوں کی متوقع رفتار 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ تک جا سکتی ہے۔ان ہواؤں کے باعث کم بلندی پر گرد اڑنے کا بھی امکان ہے۔مشرقی پنجاب بشمول بہاولپور، ساہیوال، لاہور اورگجرانوالہ ڈویژن میں 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 35 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکڑ متوقع ہیں۔ 

تاہم، شمال مشرقی پنجاب میں 22 فروری کی شام کو گرج چمک کے طوفان رونما ہو سکتے ہیں، جس کے نتیجے میں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی آندھی کے ساتھ چھوٹے اولے پڑنے اور معتدل سے تیز بارش ہو سکتی ہے۔کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی علاقوں میں 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ جبکہ جھکّڑوں کی رفتار 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچنے کی توقع ہے۔ ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے، جس کے سب سے زیادہ امکانات ژوب میں ہیں۔21 یا 22 فروری کو متوقع زیادہ سے زیادہ ہواؤں کی رفتار درج ذیل ہے:راچی، حیدرآباد اور میرپورخاص: 30 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں، 45 سے 55 کلومیٹر فی گھنٹہ کے جھکْڑ۔ نوابشاہ اور سکّھر: 20 سے 30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں، 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ۔

لاہور اور سیالکوٹ: 35 سے 45 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں، 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ۔ ۔خضدار: 30 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی ہوائیں، 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکّڑ۔22 اور 23 فروری کو بالائی خیبر پختونخواہ، بالائی پنجاب اور آزاد کشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش یا برفباری کا امکان ہے۔ بارش کے کم از کم 2 مرتبہ ہو سکتی ہے، جو کہ زیادہ تر ملک کے بالائی علاقوں تک محدود ہو گی۔ ہزارہ، مالاکنڈ اور خطّہٰ پوٹھوہار کے علاقوں بالخصوص اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور وادیِ سوات کے علاقوں کے ساتھ آزاد کشمیر کے بیشتر علاقوں میں زیادہ تر 5 سے 15 ملی میٹر بارش متوقع ہے۔ سیالکوٹ اور نارووال کے علاقوں سمیت آزاد کشمیر کے کچھ حصّو ںمیں 25 ملی میٹر سے زیادہ بارش کا امکان ہے۔ خیبر پختونخواہ میں برفباری کی کم سے کم سطح لگ بھگ 8000 فٹ جبکہ گلگت بلتستان میں 7000 فٹ رہنے کی توقع ہے۔ کہیں بھی شدید برفباری کی توقع نہیں۔