کرینہ کپور کا بیٹے جہانگیر کی پہلی سالگرہ پر مزاحیہ پیغام

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور خان نے اپنے بیٹے جہانگیر علی خان عرف جے کی پہلی سالگرہ پر بیٹے کو مزاحیہ انداز میں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔ کرینہ کپور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے دونوں بیٹوں تیمور اور جہانگیر کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔
اس تصویر میں جہانگیر علی خان کو اپنے بڑے بھائی تیمور علی خان کا تعاقب کرتے ہوئے دیکھا جاسکتاہے۔
اداکارہ نے اپنے بیٹوں کی اس تصویر پر مزاحیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ’بھائی رُکیں، آج میں ایک سال کا ہوگیا ہوں تو چلیں ایک ساتھ مل کر دنیا گھومتے ہیں اور ہاں امّاں ہر جگہ ہم پر نظر رکھے ہوئے ہیں‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Kareena Kapoor Khan (@kareenakapoorkhan)


کرینہ کپور نے اپنی پوسٹ کے اختتام پر اپنے بیٹے کو اس کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اسے مبارکباد بھی دی۔دوسری جانب خالہ کرشمہ کپور نے بھی اپنے بھانجے جہانگیر علی خان کو پہلی سالگرہ پر مبارکباد دی ہے۔
کرشمہ کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جہانگیر کے ساتھ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے۔اُنہوں نے تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’جے بابا، آپ کو پہلی سالگرہ مبارک ہو‘۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Karisma Kapoor (@therealkarismakapoor)


خیال رہے کہ معروف بالی ووڈ جوڑی اداکارسیف علی خان اور اہلیہ کرینہ کپور کے گھر گزشتہ سال دوسرے بیٹے جہانگیر علی خان کی پیدائش ہوئی تھی جوکہ آج ایک سال کا ہوگیا ہے۔