اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے . حریم شاہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے .
View this post on Instagram
ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین اداکارہ اور ان کے شوہر بلال شاہ پر شدید تنقید کر رہے تھے . اس سے قبل بھی اداکارہ حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں اداکارہ سیاہ کوٹ زیب تن کی ہوئی تھیں .
View this post on Instagram
View this post on Instagram
اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ کے ہمراہ ایک شخص موجود ہے . تصویر میں حریم شاہ نے اُس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا تھا اور وہ بہت خوش نظر آرہی تھیں .
تاہم اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا .
View this post on Instagram
حریم شاہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میری زندگی .
واضح رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لئے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ کی پوسٹ نے کئی سوال اُٹھا دیے .
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا تھا کہ اُن کا اس شخص سے کیا تعلق ہے . حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا .
گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں . تاہم اس حوالے سے اداکارہ حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں .