حریم شاہ کی شوہر کے ہمراہ متنازع ویڈیو وائرل، صارفین آگ بگولا ہو گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی متنازع ٹک ٹاک اسٹار و اداکارہ حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ متنازع ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔حریم شاہ کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے۔

ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین اداکارہ اور ان کے شوہر بلال شاہ پر شدید تنقید کر رہے تھے۔اس سے قبل بھی اداکارہ حریم شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی تھیں جس میں اداکارہ سیاہ کوٹ زیب تن کی ہوئی تھیں۔

اس سے قبل حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ کے ہمراہ ایک شخص موجود ہے۔تصویر میں حریم شاہ نے اُس شخص کے کندھے پر سر رکھا ہوا تھا اور وہ بہت خوش نظر آرہی تھیں۔
تاہم اداکارہ حریم شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر نے صارفین کو کشمکش میں مبتلا کردیا۔

حریم شاہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا کہ میری زندگی۔
واضح رہے کہ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر زیادہ متحرک رہنے والی اور ہر گزرتے دن کے ساتھ اپنے مداحوں کے لئے اپنی نت نئی ویڈیوز شیئر کرنے والی حریم شاہ کی پوسٹ نے کئی سوال اُٹھا دیے۔
ٹک ٹاکر حریم شاہ نے اس شخص کے بارے میں کوئی معلومات شیئر نہیں کی اور نہ ہی یہ بتایا تھا کہ اُن کا اس شخص سے کیا تعلق ہے۔حریم شاہ کی اس پوسٹ کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے ہیں کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔
گزشتہ دنوں حریم شاہ کی شادی کی خبریں زیرِ گردش تھیں۔تاہم اس حوالے سے اداکارہ حریم شاہ نے اپنی شادی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ اُن کے شوہر پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور جانی مانی شخصیت ہیں۔

Recent Posts

فیض آباددھرنافیصلے پرعملدرآمد کیس؛ چیف جسٹس کا انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مایوسی کا اظہار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)فیض آباد دھرنا فیصلے پرعملدرآمد کیس میں چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے…

16 mins ago

دوسری شادی سے متعلق پروگرام پر صارفین ساحر لودھی پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ) حال ہی میں ساحر لودھی کا پروگرام وائرل ہو رہا ہے، جس…

29 mins ago

وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے…

35 mins ago

حج ویزا پالیسی ، سعودی عرب نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیا

ریاض (قدرت روزنامہ) سعودی عرب نے حال ہی میں حج ویزوں کے اجرا کے حوالے…

38 mins ago

ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف حکمت عملی سے متعلق بابراعظم نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور (قدرت روزنامہ )قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ورلڈکپ کی تیاریوں سے متعلق گفتگو…

44 mins ago

تھانے میں توڑ پھوڑ کرنے پر3خواجہ سرا اور ان کا ایک ساتھی گرفتار

گجرات(قدرت روزنامہ) گجرات میں پولیس کے مبینہ تشدد پر خواجہ سراو¿ں کی جانب سے تھانہ…

1 hour ago