وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی پرانی قیمتیں بحال

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی دارالحکومت میں نان اورروٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صدر نان بائی ایسوسی ایشن سجاد احمد نے ڈپٹی کمشنر کا نوٹیفکیشن چیلنج کیا تھا،جسٹس طارق محمود نے نان بائی ایسوسی ایشن کے صدر کی درخواست پر سماعت کی، درخواستگزار وکیل عمر اعجاز گیلانی کے معاون عدالت پیش ہوئے،ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے نمائندے بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے،اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو نوٹیفکیشن واپسی سے متعلق آگاہ کر دیا، ضلعی انتظامیہ کا نان روٹی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن واپس لیے جانے پردرخواست نمٹا دی گئی،

یاد رہے کہ ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد میں 16 روپے میں روٹی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا،نوٹیفکیشن واپس ہونے پروفاقی دارالحکومت میں نان اور روٹی کی پرانی قیمتیں بحال ہو گئیں۔

Recent Posts

ٹانک اور خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 13 دہشت گرد ہلاک، 5 اہلکار شہید

26 اور 27 مئی کے دوران تین مختلف آپریشن میں مجموعی طور پر 23 دہشت…

5 mins ago

ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی ریلی، سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیا جائے، مطالبہ

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)ایس بی کے ٹیسٹ پاس امیدواروں کی جانب سے احتجاجی ریلی نکالی گئی…

15 mins ago

بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای‘سیکرٹری خزانہ ‘ ڈی جی پی ڈی ایم اے کو شوکاز نوٹس جاری کردیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ ‘ بلوچستان ہائیکورٹ نے سیکرٹری پی ایچ ای ‘ سیکرٹری خزانہ ‘…

31 mins ago

عدالتی رپورٹنگ پر پابندی کے پیمرا نوٹیفیکیشن پر عمل درآمد روکنے کا حکم

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ ہائیکورٹ نے عدالتی کارروائی کی رپورٹنگ پر پابندی سے متعلق پیمرا کے…

42 mins ago

تعلیمی اداروں میں منشیات کا بڑھتا ہوا استعمال، سندھ اسمبلی کا قانون سازی کا مطالبہ

کراچی(قدرت روزنامہ) سندھ اسمبلی نے تعلیمی اداروں میں منشیات کے بڑھتے ہوئے استعمال کے خلاف…

58 mins ago

صحافت اور سرکاری ملازمت کرنے والوں کیخلاف دائر آئنی پٹیشن پر ہائی کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

آئین کی آرٹیکل کنڈکٹ رول 1979 سیکشن 16 اور بیڈا ایکٹ 2011 کے تحت کوئی…

1 hour ago