رضوان چھکا نہیں مار سکتا؟ اسلام آباد یونائٹڈ کے خلاف میچ محمد رضوان کے چھکا مار کر میچ فنش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 29ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز نے 106 رنزکا ہدف 17.2 اوورز میں حاصل کیا، ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی، جبکہ 10 ڈیوڈ ویلی 28 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
میچ وننگز انگز کھیل کے آخر میں محمد رضوان کو ہاف سینچری کے لئے 5 رنز درکار تھے اور 1 رنز میچ جیتنے کے لئے درکار تھا۔انہوں نے چھکا لگا کر میچ فنش کیا اور اپنی ہاف سینچری بھی مکمل کی، یہ وہی رضوان ہیں جن کے بارے میں لوگ کہتے تھے کہ یہ چھکا نہیں مار سکتا۔