عابد علی نے باقاعدہ رننگ کا آغاز کر دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے بیٹر عابد علی نے باقاعدہ رننگ کا آغاز کر دیا ہے۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پرکئے گئے پیغام میں عابد علی نے کہا ہے کہ ہارٹ سرجری کے بعد دوبارہ مکمل رننگ شروع کر دی ہے، صحت کی مکمل بحالی کی طرف بڑھ رہا ہوں۔


انہوں نے مزید کہا کہ جلد بیٹ میرے ہاتھ میں ہوگا اور ٹریننگ شروع کروں گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ دعاؤں اور نیک خواہشات کے لئے سب کا شکرگزار ہوں۔
ٹیسٹ کرکٹرعابدعلی نے رننگ کی ویڈیو بھی مائیکرو بلاگنگ کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے۔خیال رہے کہ کراچی کے نجی اسپتال میں عابد علی کے دل کی شریان میں دو اسٹنٹس ڈالے گئے تھے،انہیں قائداعظم ٹرافی میں میچ کے دوران سینے کی تکلیف پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔