روسی شاعرہ وزیراعظم عمران خان کی مداح نکلیں
روس(قدرت روزنامہ)وزيراعظم عمران خان کے دورہ روس کے موقع پر سماء کے نمائندہ خصوصی عباس شبیر نےايسی روسی شاعرہ ارینا کا انٹرویو لیا جو پاکستان کی مداح ہیں۔
روسی شاعرہ اردو بھی کافي اچھی بولتی ہيں بلکہ پاکستان اور روس کے درميان سياسی معاملات پر بھی ان کی گہری نظر ہے۔انھوں نے وزيراعظم پاکستان عمران خان کے دورہ روس کو خوش آئند قرار دیا ہے۔