جہانگیر ترین گروپ تحریک انصاف کا ساتھ دے گا یا نہیں؟ ترجمان نے تہلکہ خیز اعلان کر دیا
لاہور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ کے ترجمان سعید اکبر نوانی کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔جیو نیوز کے مطابق ترجمان جہانگیر ترین گروپ سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم تو کبھی تحریک انصاف سے الگ ہوئے ہی نہیں،
پہلے بھی پارٹی کے ہر فیصلےکی تائید کی ہے۔سعید اکبر نوانی کا کہنا تھا کہ ہم نے جہانگیر ترین کا ساتھ دیا، عمران خان نے ہماری بات سنی، جہانگیر ترین والے معاملے میں ہماری بات میرٹ پر تھی، پہلے بھی پارٹی کے ساتھ تھے اور آج بھی پارٹی کے ساتھ ہیں۔