(قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز کی معروف اداکارہ اُشنا شاہ نے ڈراموں میں کزن میرج کے رجحان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک بیان جاری کیا ہے .
اُشنا شاہ کا کہنا ہے کہ بطور آرٹسٹ ڈراموں میں ہمیں کزن میرج کو پروموٹ نہیں کرنا چاہیے .
انہوں نے اپنے آگاہی پیغام میں کہا کہ لوگوں کو بتانا ہوگا کزن میرج سے صحت پر لاتعداد مسائل پیدا ہوسکتے ہیں . کزن میرج میں ہونے والے بچے نا صرف تھیلیسیمیا بلکہ مختلف قسم کی معذوری کا شکار ہوسکتے ہیں .
اُشنا کا کہنا تھا کہ ہمیں اس مسئلے کو سنجیدہ لینا ہوگا .
کزن میریج سے ہونے والی بیماریاں
بہت سے مطالعات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کزن میرج کی وجہ سے بچے کی صحت کو نقصان ہوسکتا ہے یا پیدائشی طور پر کوئی نقص بھی ہوسکتا ہے .
اس کی وجہ سے بچوں میں تھیلسیمیا، سیسٹک فائبروسس، ڈاؤن سنڈروم، دل کی بیماری، آٹزم، اندھا پن، بہرا پن، عام ہیں .
پاکستان میں کزن میریج سے ہونے والی 360 سے زائد جینیاتی بیماریوں کی تشخص کی گئی ہے .
خاندان میں شادی منع نہیں ہے لیکن والدین کو چاہیے کہ شادی سے پہلے بچوں کا بلڈ ٹیسٹ کرا لیا جائے تاکہ بچے کسی بھی قسم کی پچیدگیوں سے بچ سکیں اور اپنی آنے والی زندگی میں کسی مسائل کا شکار نہ ہوں .
. .