مسجد نبوی میں محراب کی تاریخی اہمیت کیا ہے؟

لاہور(قدرت روزنامہ)مسجد نبوی میں چھ محرابیں ہیں، ان میں سے ایک پیغمر اسلام سے منسوب ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق کنگ سعود یونیورسٹی میں اسلامی آثار کے معاون پروفیسر اور سیکریٹری سیاحت و آثار قدیمہ ڈاکٹر محمد السبیعی نے بتایا کہ وہ محراب جو پیغمبر اسلام سے منسوب ہے درحقیقت اس جگہ بنائی گئی ہے جہاں وہ خانہ کعبہ کو قبلہ مقرر کیے جانے پر نماز پڑھایا کرتے تھے۔

مسجد نبوی میں چھ محرابیں ہیں، ان میں سے ایک پیغمر اسلام سے منسوب ہے۔ العربیہ نیٹ کے مطابق کنگ سعود یونیورسٹی میں اسلامی آثار کے معاون پروفیسر اور سیکریٹری سیاحت و آثار قدیمہ ڈاکٹر محمد السبیعی نے بتایا کہ وہ محراب جو پیغمبر اسلام سے منسوب ہے درحقیقت اس جگہ بنائی گئی ہے جہاں وہ خانہ کعبہ کو قبلہ مقرر کیے جانے پر نماز پڑھایا کرتے تھے۔ علما کا اس بات پر اتفاق ہے کہ موجودہ محراب نبوی وہی ہے، پیغمبر اسلام نماز پڑھاتے تھے، اس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔السبیعی نے بتایا کہ بعض حوالہ جاتی کتابوں میں بتایا گیا ہے کہ محراب کے دروازے کے اوپر بسم اللہ کے بعد قرآن کی وہ آیت تحریر کی گئی جس میں قبلے کی تبدیلی کا تذکرہ ہے۔ ڈاکٹر محمد السبیعی نے بتایا کہ محراب کی تزئین مختلف طریقوں سے کی گئی۔ سلطان الظاہر بیبرس نے مسجد نبوی کی تعمیر میں غیرمعمولی دلچسپی لی۔ انہوں نے 666ھ بمطابق 1267 میں خوبصورت منبر بھجوایا۔ اس پر بڑا باریک کام کیا گیا تھا۔ 886 ھ بمطابق 1481 کے دوران مسجد نبوی میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس وقت تک محراب نبوی سابقہ حالت میں برقرار رہی۔ سلطان اشرف کائتبائی نے نئی محراب کی تیاری کا حکم دیا جس میں منفرد شکل کا رنگین سنگ مر مر استعمال کیا گیا۔ نئی محراب پہلی محراب سے زیادہ خوش رنگ تھی۔ یہ محراب برسہا برس تک قائم رہی اور اس میں اصلاح و مرمت کا کام ہوتا رہا۔ آج تک یہی محراب موجود ہے اس میں خوبصورت گل بوٹے اور آیات تحریر ہیں۔ اس کا تاسیسی نقش جو شروع میں تھا وہی اب بھی ہے۔

Recent Posts

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

9 mins ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

20 mins ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

42 mins ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

49 mins ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

54 mins ago

عامر خان کی فلم ’تارے زمین پر‘ کا سیکوئیل ’ستارے زمین پر‘ کب ریلیز ہوگا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)’ستارے زمین پر‘ رواں برس ریلیز ہونے والی وہ فلم ہے جس…

2 hours ago