کراچی(قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی راجا اظہر نے کہاہے کہ عامر لیاقت کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، عامر لیاقت کو صحت کارڈ نہ ملا تو ذاتی خرچ پر ان کا علاج کراؤں گا۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت سابق قائد و بانی کے فوبیا میں مبتلا ہیں، عامر لیاقت کے رویے پر پارٹی قیادت کو خط لکھ چکا ہوں، پارٹی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ عامر لیاقت سے فوری استعفیٰ لیں۔راجا اظہر نے کہا کہ عامر لیاقت یاد رکھیں انہوں نے الیکشن بانی و قائد کے خلاف لڑا ہے، عامر لیاقت کے بیانات پر
کارکن مضطرب ہیں، عامر لیاقت کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ عامر لیاقت فوری طور پر صحت کارڈ کے لیے اپلائی کریں، عامر لیاقت کو صحت کارڈ نہ ملاتو ذاتی خرچ پر ان کا علاج کراؤں گا، ملک دشمن شخص کی حمایت کرنے والے کیلئے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔
لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…
لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گزشتہ کئی روز سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی 5 ہزار…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دہی قدیم زمانے سے ہی ہماری غذا کا حصہ ہے اور ماہرین…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نامور مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے وی پی این پر پابندی…
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان کا کہنا…