امارات کا ظہبی گروپ 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرےگا

لاہور(قدرت روزنامہ) متحدہ عرب امارات کا ظہبی گروپ 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرےگا، لاہور میں مبارک سینٹر کی تعمیر سے روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے، سرمایہ کاری اور معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان ا ور متحدہ عرب امارات کے مابین تاریخی برادرانہ تعلقات موجود ہیں۔
پاکستان کی تعمیر وترقی میں متحدہ عرب امارات کا تعاون لائق تحسین ہے اور تعلیم، صحت اوردیگر شعبوں کی بہتری کیلئے متحدہ عرب امارات کے تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ پاکستانیوں کی بڑی تعداد متحدہ عرب امارات میں مقیم ہے۔ متحدہ عرب امارات نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دبئی میں Dhabi گروپ کے ساتھ کنسٹرکشن کے شعبہ میں معاہدہ خوش آئند ہے۔

لاہور میں مبارک سینٹر کی تعمیر سے نہ صرف روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے بلکہ معاشی سرگرمیاں بھی فروغ پائیں گی۔ Dhabi گروپ 60 ارب روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق حکومت پنجاب نے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے وزیراعلیٰ سہولت مرکز قائم کیا ہے۔
یہ سینٹر سرمایہ کاری سے متعلقہ امور کے حوالے سے تمام اقدامات فوری اٹھاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاری سہولت سینٹر سے سرمایہ کاروں کو متعلقہ اداروں کے حکام تک براہ راست رسائی حاصل ہوئی ہے۔ بزنس کی پلاننگ سے پراجیکٹ کے آغاز تک حائل رکاوٹوں کو آسانی سے دور کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے ٹھوس اقدامات سے صوبے میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔

Recent Posts

’بلیو اسکائی‘ سوشل ایپ کیا ہے، روزانہ لاکھوں صارفین اسے کیوں جوائن کر رہے ہیں؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا نیٹ ورکس میں حالیہ ایک نیا اضافہ ’بلیو اسکائی‘ کے…

1 hour ago

ٹائٹینک ریسکیور کو تحفے میں دی گئی سونے کی گھڑی کتنے میں نیلام ہوئی؟، جان کر آپ بھی حیران ہوں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹائٹینک کے کریش ہونے کے بعد ڈوبتے ہوئے 700 سے زیادہ افراد…

1 hour ago

ٹک ٹاکرز کی نازیبا ویڈیوز لیک ہونے پر مشی خان میدان میں آگئیں، خواتین کو اہم مشورہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کی معروف ٹک ٹاکرز اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی نازیبا ویڈیوز…

1 hour ago

کسان اتحاد نے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگانے کا فیصلہ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان کسان اتحاد نے حکومت کی جانب سے زرعی آمدنی پر ٹیکس…

2 hours ago

نشتر اسپتال ملتان سے ایڈز کا پھیلاؤ، ہوشربا انکشافات سامنے آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ملتان کے نشتر اسپتال میں سے پھیلنے والے ایڈز سے متعلق کی…

2 hours ago

سالانہ 13 لاکھ لوگ کس وجہ سے مر رہے ہیں؟ عالمی ادارہ صحت کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروز ایڈہانوم گیبریاسس…

2 hours ago