اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر نے کہاہے کہ پانامہ کیس جسٹس ریٹائرڈ ثاقب نثار کی ایما پر بنا،کشمیر انتخابات میں کشمیریوں نے پاکستان کا نعرہ لگایا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ عدالت شیڈول کے مطابق کام کرتی ہیں،عدالتوں پر کام کا بہت بوجھ ہے،میرا نہیں خیال کہ کیس اتنی عجلت میں چلانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ پانامہ کیس ثاقب نثار کی ایما پر بنا۔ انہوںنے کہاکہ اسی عدالت نے اس فیصلے کو مفروضوں پر قرار دیا،وہی مفروضہ ہے جو محترمہ فاطمہ جناح کا تھا ،یہ جنگ ووٹ کو عزت دینے کی جنگ ہے،ووٹ کو
عزت سے مراد آئین و قانون کی حکمرانی ہے۔انہوںنے کہاکہ کشمیر انتخابات میں کشمیریوں نے پاکستان کا نعرہ لگایا،قائد اعظم کا حکم تب بھی نہیں مانا گیا،1948 کی جنگ میں کشمیر فتح ہوچکا تھا،سیاچن پر ملک بچانے کی جنگ جارہے ہیں،ہماری مسلح افواج آئین پاکستان کے تحت مرنے مٹنے کو تیار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوٹ یا ووٹ کام دکھائے گاکشمیر میں نوٹ نے کام دکھا دیا،اسی لیے ہم کہتے ہیں ووٹ کو عزت دوانہوںنے کہاکہ اگر بیانیہ تبدیل کردیا تو دوقومی نظریہ تبدیل ہو جائے گا،سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں ناکامی نہیں بلکہ دھاندلی ہوئی۔
پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…
چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…