صوابی کی عائشہ گِل نے پہلی اے آئی جی بن کر تاریخ رقم کر دی

پشاور (قدرت روزنامہ) صوابی کی عائشہ گِل نے صوبے کی پہلی اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل ( اے آئی جی بن کر تاریخ رقم کر دی ، عائشہ گِل کو اے آئی جی جینڈر ایکولٹی تعینات کیا گیا ہے .

عائشہ گِل خواتین ، ٹرانس جینڈرز اور  بچوں کے حقوق پر کام کریں گی ، اس ضمن میں سنٹرل پولیس آفس میں جینڈر ایشوز کیلئے ہیلپ ڈیسک قائم کیا گیا ہے .

واضح رہے کہ اس سے قبل فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی حنا منور سوات میں فرنٹیئر کونسٹیبلری ( ایف سی ) کی 114 سالہ تاریخ میں پہلی  خاتون ضلعی کمانڈنگ آفیسر کی پوزیشن پر تعینات کی گئی تھیں .  

گزشتہ برس صوبے کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون پولیس افسر کو ضلعی پولیس کا سربراہ تعینات کیا گیا تھا .

. .

متعلقہ خبریں