سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق کیا کہتا ہے ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں

کراچی (قدرت روزنامہ) سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ میں لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاق کیا کہتا ہے ہمیں اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔نجی ٹی وی چینل میں گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کورونا کی سطح کو نیچے لانے کے لیے فوری حل صرف لاک ڈاؤن ہی ہے۔انہوں نے اسد عمر سے سوال کیا کہ اگر کورونا کو روکنے کے لیے لاک ڈاؤن حل نہیں ہے تو پھر حل کیا ہے۔
گذشتہ روز عالمی وباء کورونا وائرس کی روک تھام کے فیصلہ ساز ادارے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے مکمل لاک ڈاؤن کی مخالفت کی تھی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سی اسد عمر نے کہا کہ ملک بند کر کے وبا کا مقابلہ نہیں کر سکتے، لاک ڈاؤن لگانے کے بعد دوبارہ کھولتے ہیں تو پھیلاؤ پھر ہوجاتا ہے کیوں کہ جیسے ہی وبا کم ہوتی ہے تو لوگ سمجھتے ہیں یہ ختم ہوگئی حالاں کہ کورونا سے بچنے کا واحد حل صرف احتیاط ہے لیکن کئی لوگ اب بھی کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے، سندھ حکومت کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، انسداد کورونا کیلئے سندھ حکومت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کو ایس اوپیز پرعملدرآمد کیلئے ہرممکن تعاون کریں گے ، سندھ حکومت کو رینجرز اور فوج سمیت ہر سہولت مہیا کی جائے گی ، وباء سے مکمل طورپر نکلنا چاہتے ہیں تو ویکسین واحد ہے ، ایس اوپیزپر اچھے طریقے سے عملدرآمد ہو جائے تو کامیابی حاصل ہوسکتی ہے ، اسلام آبادمیں ایس اوپیزپر عملدآمد کی شرح 56.4فیصد اور گلگت بلتستان میں ایس اوپیز پرعملدرآمد کی شرح 37 فیصد ہے۔
اسد عمر نے بتایا کہ پاکستان کے ہر حصے میں ویکسین لگانے کا سلسلہ جاری ہے ، کل ساڑھے 8 لاکھ سے زائد ویکسی نیشن کا ریکارڈ قائم ہوا ہے ، اس پر ویکسین لگانے والے عملے کو بھی مبارکباد دینا چاہتا ہوں ، کل پنجاب میں سب سے زیادہ 5لاکھ ویکسی نیشن کی گئی ، سندھ نے کل ایک لاکھ 69 ہزار ویکسی نیشن کی جو ریکارڈ ہے، ویکسی نیشن کے عمل میں تمام صوبوں نے ریکارڈ کیا ہے لیکن اس کے باوجود یومیہ 10لاکھ ویکسی نیشن ہمارا ہدف ہے۔

Recent Posts

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

11 mins ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

22 mins ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

25 mins ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

37 mins ago

مہوش حیات کو شادی کیلئے کیسا لڑکا چاہیے؟ انٹرویو وائرل

مہوش حیات کا کہنا ہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان…

54 mins ago

بالی ووڈ کا امیر ترین خاندان جو ماضی میں پھل فروخت کرتا تھا، آج دولت کتنی ہے؟

یہ خاندان ماضی میں پھل فروخت کیا کرتا تھا ممبئی(قدرت روزنامہ)بالی ووڈ کا سب سے…

1 hour ago