شہباز شریف نے پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی صدارت چھوڑنے کی دھمکی دے دی ۔جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر انتخابات میں حکمت عملی نظر انداز کرنے پر شہباز شریف سخت ناراض ہو گئے ہیں۔انہوں نے پارٹی کی صدارت کا عہدہ چھوڑنے کی دھمکی دے دی ہے۔مسلم لیگ ن کے ذرائع نے از خود ان افواہوں کی تردید یا تصدیق کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی،سیاسی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے روکنے پر فی الحال شہبازشریف خاموش ہیں۔
حمزہ شہباز نے شہباز شریف کو معاملہ نواز شریف کے سامنے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر انتخابات میں شکست کے بعد مریم نواز اب کم از کم ایک سال تک خاموش رہیں گی۔

ن لیگ میں دراڑ کے حوالے سے جب پارٹی چئیرمین راجہ ظفر الحق اور سیکرٹری جنرل احسن اقبال،ترجمان مریم اورنگزیب اور عطاء اللہ تارڑ سے رابطہ کیا گیا تو چاروں میں سے کسی نے فون ریسیو نہیں کیا۔

قبل ازیں آزادکشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن کی شکست کے معاملے پر شہبازشریف نے وزیراعظم آزاد کشمیر سے دھاندلی کے ٹھوس شواہد مانگے اور کہا کہ ٹھوس شواہد کے بغیراحتجاج اور دھرنے کی طرف جانا بے کار ہوگا۔ ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا کہ مسلم لیگ ن کے قائد سابق وزیراعظم نوازشریف اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا ٹیلی فونک رابط ہو ، جس میں آزاد کشمیر الیکشن میں پارٹی کی شکست کی وجوہات پرتبادلہ خیال کیا گیا ، اس دوران دھاندلی سمیت پارٹی پالیسی اوربیانیے پربھی بات چیت کی گئی اور آزاد کشمیر حکومت کی کارکردگی پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا اس حوالے سے بھی جلد شہبازشریف کی زیرصدارت پارٹی کااہم اجلاس بھی متوقع ہے۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج کو مسترد کرکے قومی بین الاقوامی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان کیا تھا،ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ڈمی وزیراعظم لاکر صوبہ بنانے کو کشمیری عوام قبول نہیں کریں گے ، پی ٹی آئی کو پیسے اور فراڈ کا ووٹ ملا جو کشمیر کی سیاسی روایات پر حملہ ہے، مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی اور راجا فاروق حیدر پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کررہے تھے۔

Recent Posts

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

پُرتشدد غیر ریاستی عناصر اور ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی عالمی چیلنجز بن چکے ہیں،…

22 mins ago

بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں مقامی افراد میں مفت ای پاسپورٹ تقسیم کا مرحلہ شروع

چمن کے مقامی افراد کو مفت ای پاسپورٹ دینے کا حکومتی مقصد صرف یہ ہے…

34 mins ago

واٹس ایپ گروپ ایڈمن کے لیے ’لائسنس‘ اور 2500 ڈالر فیس لازمی قرار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)زمبابوے کی حکومت نے واٹس گروپس کے ایڈمنز کے لیے لائسنس کی…

1 hour ago

پاکستان میں وی پی این رجسٹریشن کرانے کا نیا طریقہ سامنے آ گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی رجسٹریشن کیلئے نیا طریقہ…

1 hour ago

کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور … زیادہ فائدہ مند اور طاقتور دودھ گائے کا یا پھر بھینس کا؟ جانیے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اوراستعمال کیا…

1 hour ago

نبی اکرم ﷺ کے سونے سے پہلے 3 حکم٬ سائنسدان نتائج دیکھ کر دنگ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سونے سے پہلے 3 مرتبہ بستر جھاڑنے، دائیں کروٹ سونے، اور سونے…

1 hour ago