سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں، اعتزاز احسن

لاہور (قدرت روزنامہ)پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں . پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے ایک بار پھر مسلم لیگ ن کی قیادت کو نشانے پر رکھ لیا .

کہتے ہیں سب سے زیادہ جعلی خبریں مریم نواز کے پاس ہوتی ہیں .
لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں سچے دل سے ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ہیں . میرا مشورہ ہے ان پر اعتبار نہ کیا جائے .
ان کا کہنا ہے کہ اگر مریم نواز کے پاس جج کی ویڈیوز تھیں تو انکو کسی عدالت میں پیش کیوں نہیں کیا گیا؟ مریم نواز دعویٰ کرتی ہیں کہ میرے پاس اور بھی ثبوت ہیں . مریم نواز کے پاس جو ثبوت ہیں وہ عدالت میں پیش کیوں نہیں کرتیں .
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو سچا ثابت کرنے کے لیےثاقب نثار کی آڈیو فیک نیوز ہے . نواز شریف کو وطن واپس لانا حکومت کے بس کی بات نہیں . نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لیباٹری سے جعلی بنوائی گئیں .

. .

متعلقہ خبریں