کراچی (قدرت روزنامہ) محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی چھٹیاں جون جولائی میں کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کیا جائے گا، میٹرک کے امتحانات 17 مئی اور انٹرمیڈیٹ امتحانات 15 جون کوہوں گے . محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیئرنگ کمیٹی کا سالانہ اجلاس ہوا، اجلاس میں تعلیم سیشن، امتحانات اور گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اہم فیصلے کیے گئے .
اجلاس میں سندھ میں نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا . اسی طرح نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات 17 مئی کو منعقد ہوں گے ، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے امتحانات 15جون کو لیے جائیں گے . سندھ میں موسم گرما کی چھٹیاں جون جولائی میں ہوں گی .
مزید برآں پنجاب بھر کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیاں 2 ماہ ہو نگی، محکمہ تعلیم نے تعلیمی سال میں مزید ایک ماہ کی توسیع کر دی، تعلیمی سال 2022 . 23 کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا . نوٹیفکیشن کے مطابق رواں تعلیمی سال 31 مارچ کی بجائے 31 مئی کو ختم ہو گا . نیا تعلیمی سال یکم اگست 2022 سے 31 مارچ 2023 تک ہو گا، بچوں کو گرمیوں کی چھٹیاں صرف دو ماہ کیلئے دی جائیں گی . دوسری جانب سکولوں سے باہر 50 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم دینے کے معاملے پر محکمہ سکولز ایجوکیشن نے طلبا کیلئے مزید 4 ہزار سکولوں میں سیکنڈ شفٹ شروع کرنے کا منصوبہ بنا لیا . محکمہ سکولز ایجوکیشن نے اپ گریڈیشن کیلئے 3 ارب روپے کا تخمینہ تیار کرلیا، سکولوں کی اپ گریڈیشن کا کام آئندہ مالی سال میں کیا جائے گا . دریں اثناں سندھ حکومت نے کورونا ایس اوپیز میں نرمی کردی، سندھ میں انڈور ڈائیننگ پر پابندی ختم کردی گئی ہے . ویکسی نیٹڈ 500 افراد کو تقریبات میں جانے کی اجازت ہوگی،اسی طرح سندھ حکومت نے انڈور جم کی بھی اجازت دے دی .
. .