گرد آلود ہوائیں اور شدید بارش۔۔۔ بڑے شہروں کے موسم میں بڑی تبدیلی، کچھ گھنٹوں میں کیاہونےوالاہے
کراچی(قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج کراچی میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں بارش کا امکان ہے اور تیز ہوائیں چل رہی ہیں جس سے سردی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، شیخوپورہ،گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، منڈی بہاءالدین سمیت پشاور اور آزاد کشمیر میں بارش کا امکان ہے
جب کہ گلگت بلتستان میں بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ گلگت بلتستان کے ضلع استور میں وقفے وقفے سےبرفباری کا سلسلہ جاری ہے ، کئی بالائی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔