مولانا طارق جمیل کی پالتو بلی کے ساتھ ایک ہی ٹیبل پر کھانا کھاتے تصویر سامنے آگئی

لاہور(قدرت روزنامہ)معروف سکالر مولانا طارق جمیل پرندوں اور جانوروں سے بہت زیادہ محبت کرتے ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انہوں نے اپنے گھر میں بھی پالتو جانور پال رکھے ہیں اور نہ صرف یہ جانور ان کے گھر کا حصہ ہیں بلکہ مولانا طارق جمیل فراغت کے لمحات میں جانورں سے کھیلتے بھی ہیں ۔

کچھ عرصہ قبل ان کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں ایک نایاب نسل کا طوطامولانا کے کندھوں پر بیٹھا تھا جبکہ پالتو بلی ان کے پاس پھررہی تھی اور مولانا طارق جمیل یہ دیکھ کر مسکرا رہے تھے ۔اب مولانا طارق جمیل کی ایک اور خوبصورت تصویر سامنے آئی ہے جس میں وہ ٹیبل پر بیٹھے کھانا کھا رہے ہیں جبکہ ان کی پالتو بلی بھی ان کے ساتھ ٹیبل پر بیٹھ کر اپنا کھانا کھا رہی ہے۔