بلڈ شوگر متوازن رکھنے کے لئے کونسا ناشتہ کرنا چاہیئے؟

 

لاہور(قدرت روزنامہ) ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ دلیے کو دہی میں ملاکر کھانا بہترین ناشتہ ثابت ہوسکتا ہے اور جبکہ یہ ذیابیطس کنٹرول کرنے میں بھی معاون ہے . پاکستان سمیت دنیا بھر کی ایک بڑی آبادی کو ذیابطیس نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے، لیکن ماہرینِ صحت کہتے ہیں کہ صحت مند ناشتہ ذیابطیس کو کنٹرول کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے .

ذیابیطس کی غذاؤں کی ماہر، ڈاکٹر لورین ہیرس کئی کتابوں کی مصنف ہیں کہتی ہیں کہ صبح کے ناشتے میں ریشہ، پروٹین اور لحمیات متوازن ہوں تو اس سے بہت فائدہ ہوتا ہے . ان کا کہنا ہے کہ ناشتے کے لئے دلیہ (اوٹ میل) کو دہی میں ڈال کر کھانا کھانا جہاں صحت کے لئے بہت مفید ہے وہیں یہ ذیابطیس کو کنٹرول کرنے اور اس سے بچانے کے لئے اہم غذا ہے . ڈاکٹر لورین ہیرس مزید کہتی ہیں کہ ناشتے میں دلیے کا استعمال بےحد فائدے مند ہے اور اس کا جادوئی اثر پورے دن خون میں شکر معمول پر رکھتا ہے دلیے میں فائبر کی بھرپور مقدار ہوتی ہے جو ایک کپ میں 8 گرام تک بھی ہوسکتی ہے . دلیے کو دہی میں ملا کر کھانے سے پروٹین کی ضرورت پوری ہوتی ہے جس سے ناشتے کی توانائی حاصل ہوجاتی ہے آپ اس ناشتے کو مزید صحت مند اور مزیدار بنانے کے لئے اس میں مونگ پھلی کا مکھن بھی ڈال سکتے ہیں یا مٹھاس کے لئے شہد کا استعمال بھی بہترین ہے لیکن چینی ملانے سے مکمل اجتناب کریں . ماہرین صحت کہتے ہیں کہ دنیا کی اکثریت کے لیے ضروری ہے کہ روزانہ 25 سے 38 گرام فائبر یا ریشے دار غذا کھائے یہ چینی کو ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں انسولین کی پیداوار بھی بڑھاتا ہے اس طرح فائبر کی عادت ٹائپ ٹو ذیابیطس روکنے میں بہت مددگار ثابت ہوتی ہے . علاوہ ازیں دلیے میں مونگ پھلی، بادام، پستہ اور اخروٹ، اسٹرابیری، بلیو .

. .

متعلقہ خبریں