لونگ کے تیل کی مچھرمار خاصیت مزید موثر بنانے میں اہم پیش رفت

 

گوہاٹی(قدرت روزنامہ) مچھر اب بھی انسان کا سب سے خوفناک دشمن کیڑا ہے . اب ماہرین نے معلوم کیا ہے کہ لونگ کے تیل میں موجود یوگینول نامی مرکب پایا جاتا ہے .

یہ بالخصوص ایڈس ایجپٹائی مچھر کے لاروا تباہ کرسکتا ہے . میڈیارپورٹس کے مطابق ایڈس ایچپٹائی مچھری جان لیوا ڈینگی مرض اور بخار پھیلانے کی وجہ سے بڑے قاتل کہلاتے ہیں . اس لیے ماہرین نے لونگ کے تیل پر مفصل تحقیق شروع کی ہے . دوسری جانب کیمیکل والی کیڑے مار ادویہ کے مقابلے میں لونگ کا تیل قدرتی اور ماحول دوست دوا کا کام کرتا ہے . اگرچہ کیڑے مار ادویہ ماحول

دوست نہیں ہوتیں اور ان کی آلودگی بہت نقصاندہ ہوتی ہے . پھر کیڑے مار کیمیکل مٹی میں جمع ہوکر طویل عرصے تک موجود رہ کر انسان اور دیگر جانوروں کے لئے نقصاندہ ہوتے ہیں . لیکن لونگ کا تیل ان کی طرح فوری اثر نہیں کرتا اور اسی کو موثر بنانے پر تحقیق ہورہی ہے . بھارت کی گوہاٹی یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے مسلسل تحقیق کے بعد لونگ کے تیل کی افادیت بڑھانے پر کام کیا ہے . انہوں نے لونگ کے تیل میں موجود تمام اجزا کا بغور جائزہ لیا اور اس کے بعد اس سے طاقتور ترین جزو نکالا ہے . اس نامیاتی مائع کا نام پائی پیرونائل بیوٹاآکسائیڈ ( پی بی او) ہے جو ایڈس ایچپٹائی کے لاروا کو بہت تیزی سے ہلاک کرتا ہے . اس لئے یہ کیمیکل ایک ماحول دوست اور محفوظ مچھر مار دوا بن سکتا ہے . اب اگر اسے یوگینول کے ساتھ ملاکر استعمال کیا گیا تو اس کے بہترین نتائج سامنے آئے . یوگینول انسانوں کے لیے بہت ہی کم زہریلا ہے اور اسے استعمال کرنے سے ماحول پر منفی اثرات بھی مرتب نہیں ہوتے . ماہرین کے مطابق کم خرچ کیمیکل کو اگر کھڑے پانی اور دیگر اقسام کے تالابوں میں ملایا جائے تو فوری طور پر مچھرے کے تمام کیڑے فنا ہوجاتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں