روس یوکرین پر قبضہ کر لے گا، پیشگوئی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بھارتی اداکار اور اپنی متعدد پیشگوئیوں کی وجہ سے خبروں میں رہنے والے کمال راشد خان المعروف کے آر کے نے روس یوکرین جنگ پر بھی پیشگوئی کی ہے۔انہوں نے ٹوئٹر پر اپنی سلسلہ وار پیشگوئیوں پر مبنی ٹوئٹس میں ایک اور پیشگوئی شامل کی ہے۔


کمال راشد خان کی پیشگوئی نمبر 61 کے مطابق روس یوکرین پر حملہ کر کے قبضہ کر لے گا اور دنیا کچھ نہیں کر سکے گی۔
ایک اور ٹوئٹ میں کمال راشد خان نے کہا کہ روس اور یوکرین کے لوگ ایک ہی ثقافت، ایک ہی خوراک، ایک ہی مذہب، یہاں تک کے رنگ و نسل میں بھی ایک جیسے ہیں لیکن پھر بھی حالتِ جنگ میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک اور ثبوت ہے کہ لڑنا انسانی فطرت ہے، مذہب، ذات، ملک وغیرہ محض بہانے ہیں۔


واضح رہے کہ روس نے یوکرین پر حملہ کر دیا، جس کے بعد یوکرین کے دارالحکومت کیف میں دھماکے سنے گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین پر خصوصی فوجی آپریشن کا اعلان کرتے ہوئے یوکرین کی فوج سے ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا ہے۔صدر پیوٹن نے دھمکی دی ہے کہ بیرونی مداخلت ہوئی تو روس جواب دے گا۔