اپوزیشن کے رابطوں کے بعد حکومتی اتحادیوں کے آپس میں رابطے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کے بعد اب اتحادیوں نے آپس میں رابطے کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی قیادت نے مسلم لیگ ق کی قیادت سے رابطہ کیا ہے ، ق لیگ کے مونس الٰہی کی ایم کیو ایم کے وفاقی وزیر امین الحق سے فون پر بات چیت ہوئی ہے۔
ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے بھی وفاقی وزیر مونس الٰہی سے فون پر بات کی، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان جلد ملاقات پر اتفاق بھی ہوا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ جلد دونوں قیادتیں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے لیے مشاورتی ملاقات کریں گی، ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ق سیاسی منظر نامے پر مشاور ت سے چلیں گی۔واضح رہے کہ ایم کیوایم کی قیادت پہلے بھی چوہدری برادران سے ایک ملاقات کر چکی ہے۔