آج ملک کے کن علاقوں میں بارش برسنے کا امکان ہے ، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

لاہور (قدرت روزنامہ) محکمہ موسمیات نے آج شمال مشرقی پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کر دی ، کشمیر ، گلگت بلتستان میں بھی بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج لاہور ، سیالکوٹ ، گوجرانوالہ ، مری اور گلیات میں بارش کا امکان ہے ۔
اسلام آباد کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور ، چترال ، سوات اور دیر میں بھی ابر کرم برسنے کے امکانات ہیں ۔