ہر طوطا انسانوں کی بولی بول سکتا ہے اور سمجھ سکتا ہے بس۔۔۔!!!طوطوں کے متعلق وہ باتیں جو بہت کم لوگ جانتے ہیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)دنیا بھر میں ہزاروں قسم کے طوطے پائے جاتے ہیں جو کہ نسل و رنگ کی وجہ سے نایاب قیمتی تصور کیے جاتے ہیں . لیکن ان سب میں طوطوں کی سب سے عام قسم ہرے والے طوطے کی ہوتی ہے جو کہ دنیا بھر میں بہت آسانی اور سستے داموں میں خریدے جاسکتے ہیں .

ان طوطوں کو اکثر لوگ اپنے گھروں میں پالتو جانوروں کے طور پر بھی رکھتے ہیں جن کی سب سے پسندیدہ خوراک ہری مرچی ہوتی ہے .

یہ طوطے انسانوں کے ساتھ رہتے ہوئے ان کی زبان بھی سیکھ جاتے ہیں اور بولنے میں مہارت حاصل کرلیتے ہیں . طوطوں کی انسان کی زبان سیکھنے کی اس عادت کے متعلق ماہرین نے کچھ دلچسپ معلومات حاصل کی ہیں . ماہرین کے مطابق طوطوں کی جینز انسان کے مقابلے میں زیادہ تیز ہوتی ہے اور طوطے ہمیشہ وہ کام کرنے کی کوشش کرتے ہیں جو انہیں مشکل لگتا ہے . ماہرین کا کہنا ہے کہ طوطے کی چھٹی حس زیادہ کام کرتی ہے

اسکے علاوہ ان کی سونگھنے کی حس بھی انسانوں سے تیز کام کرتی ہے جس کی وجہ ان کی ناک میں موجود آلفیکٹری گلیڈز پائے جاتے ہیں . گاؤں اور دیہاتون میں رہنے والے لوگ اس بات سے واقف ہوتے ہیں کہ جو پھل طوطے کھاتے ہیں وہ ذائقے میں بہت اچھا ہوتا ہے . علاوہ ازیں طوطے مستقبل میں ہونے والے معاملات کے حوالے سے اندازہ لگالیتے ہیں اسی لئے بعض لوگ ان سے پرچیاں اور کارڈ اٹھواتے ہیں .

. .

متعلقہ خبریں