متھیرا اداکارہ علیزے شاہ کے حق میں سامنے آگئیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ماڈل و اداکارہ متھیرا نے زرنش خان کی جانب سے علیزے شاہ کے لیے بدتمیزی کے مقابلے جیتنے کی بات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے علیزے کو بچہ قرار دے دیا۔
زرنش خان نے حال ہی میں ایک شو میں میزبان کے سوال کے جواب میں کہا تھا کہ اگر اداکارہ علیزے شاہ کے ساتھ کسی کا بدتمیزی کرنے کا مقابلہ ہو تو مقابلہ علیزے ہی جیتیں گی۔انہوں نے کہا تھا کہ اگر بدتمیزی کرنے کے معاملے پر ان کا مقابلہ علیزے شاہ ہوجائے تو وہ ہار جائیں گی اور علیزے جیت جائیں گی۔
زرنش خان کے بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اداکارہ متھیرا نے علیزے شاہ کی حمایت کی۔شوبز سوشل میڈیا پیج پر زرنش خان کی ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے متھیرا نے علیزے شاہ کو معصوم بچہ قرار دیا۔
متھیرا نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ علیزے شاہ ابھی معصوم بچے کی طرح ہیں، ان پر تنقید کرنا بند کی جائے۔
View this post on Instagram
ماڈل نے مزید لکھا کہ ہم سب یہ بات نہیں جانتے کہ اس وقت علیزے شاہ کن حالات سے گزر رہی ہیں، اس لیے اس بیچاری پر تنقید کرنا بند کرکے انہیں آرام سے جینے دیں۔
ویڈیو پر متھیرا کے کمنٹ سے کئی لوگوں نے اتفاق بھی کیا، تاہم بعض لوگوں نے ان سے اختلاف کرتے ہوئے لکھا کہ اگر علیزے شاہ بچی بھی ہے تو انہیں سمجھنا پڑے گا کہ بدتمیزی نہیں کی جانی چاہئیے۔
اسی طرح بعض افراد نے متھیرا سے اتفاق کرتے ہوئے زرنش خان کے بیان کو غلط قرار دیا۔
View this post on Instagram
دوسری جانب زرنش خان کا کمنٹ وائرل ہونے کے بعد علیزے شاہ نے بھی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک قول کی پوسٹ شیئر کی، تاہم انہوں نے زرنش خان کو مینشن نہیں کیا۔
علیزے شاہ نے اسکالر مفتی مینک کا قول شیئر کیا کہ لوگوں سے یہ امید نہ رکھیں کہ وہ آپ کو سمجھ سکیں گے بلکہ یہ ذہن میں رکھیں کہ وہ آپ کا جائزہ لیں گے اور وہ آپ سے ایسے ملیں گے جیسے وہ آپ سے متعلق ہر بات جانتے ہیں لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہوتا، وہ آپ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔
قول میں مزید لکھا تھ اکہ لہذا جب آپ خود سے متعلق لوگوں کے تبصرے سنیں تو مایوس نہ ہوں، کیوں کہ آپ سے متعلق خدا جانتا ہے اور مسکراکر آگے بڑھ جائیں۔
View this post on Instagram