سال 2022 میں یہ سپرفوڈ سب سے زیادہ استعمال کئے جائیں گے، سروے
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)صحت بخش غذا ہی بہترین صحت کی ضامن ہیں اور یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کون سی غذا کا انتخاب بیماریوں سے تحفظ دے کر آپ کی عمر میں اضافہ کے سبب بن سکتا ہے۔اس سال کی بہترین غذائیں ہمیشہ سے ہی صحت بخش قرار دی گئی ہیں اور یہ تمام سپرفوڈ میں شامل ہیں۔ لیکن اسے سال کی بہترین غذائیں ایک تحقیق کی بنا پر کہا جارہا ہے۔
ایک سروے میں دنیا بھر کے 1173ماہرین غذائیت سے 2022 کی بہترین غذاؤں کے بارے میں دریافت کیا گیا تو انہوں نے گزشتہ برس میں لوگوں کے غذائی رجحان، خراداری کی عادت، اور صحت کے پیمانوں کے مد نظر رکھتے ہوئے ان غذاؤں کا انتخاب کیا ہے جو کہ تمام ہی سپر فوڈ میں شامل ہیں۔
دہی
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ دودھ سے دہی بنانے میں کئی طرح کے بیکٹیریا کام کرتے ہیں۔ یہی بیکٹیریا بہت سی غذاؤں کو مزید صحت بخش بناتے ہیں۔ اسی بنا پر دہی ایک انتہائی صحت بخش غذا تصور کی جاتی ہے یہی وجہ ہے کہ یہ سب سے زیادہ کھائی جانے والی غذا میں شامل ہے۔
بلوبیری
یہ جسامت میں چھوٹی ہونے کے باوجود اینٹی آکسیڈینٹ حاصل کرنے کا ایک بہترین ذریعہ ہے،
جو جسم کے خلیات کو فری ریڈیکل سے تحافظ دے کرعارضہ قلب اورسرطان جیسے مرض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ اینٹی آکسیڈینٹس صحت مند بالوں، ناخنوں اور جلد کے لئے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
بیج
تخم بالانگا اور کدوکے بیج غذائیت کے پاورہاؤس کہلاتے ہیں تخم بالالنگا اینٹی آکسیڈینٹ، منرلز، فائبراوراومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپورہونے کی بناپرسرطان سے بچاؤ میں اہم کردارادا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی دل اورجگرکی صحت اور ہڈیوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے۔
ایوکاڈو
دل کے لئے صحت بخش چکنائیوں سے بھرپور مگرناشپاتی اس برس بھی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی غذا میں شامل ہے یہ سپرفوڈ اینٹی آکسیڈینٹ سے بھرپور ہونے کی بناپرکولیسٹرول، ہڈیوں، جلد اور آنکھوں کو صحت مند رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
سبز چائے
جاپان میں سبز چائے صدیوں سے استعمال کی جارہی ہے اوراس کی خاص بات یہ ہے کہ سبز چائے میں اینٹی انفلیمنٹری خواص پائے جاتے ہیں جو مدافعتی نظام کو بہتر بناتے ہیں۔
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو سبز چائے کا استعمال ایک صحت بخش انتخاب ہے۔
گریاں
گریاں اوران سے بنایا جانے والا مکھن پروٹین، فائبراور دوسری غذائیت حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے۔ مثال کے طور پر تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پستہ میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس بینائی کے لئے بہت مفید تصور کئے جاتے ہیں، اور ساتھ ہی یہ سرطان اور دل کے امراض سے بھی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
اناج
اس میں تمام ہی اناج شامل ہیں تاہم بہی کے بیج اپنی مثال نہیں رکھتے ہیں یہ زمانہ قدیم سے بطور غذا کے استعمال کئے جارہیں ہیں، یہ فائبر کے ساتھ کئی اہم امائنوایسڈ اوروٹامن سی، بی چھ سے بھر پور ہوتے ہیں، جو کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔
سبز پتوں والی سبزیاں
گہرے سبز پتوں والی سبزیوں جیسے پالک کو ضرورغذا میں شامل رکھنا چاہئے، یہ پروٹین اور فلیونائڈز حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہے، جو جسم کے خلیات کو فری ریڈیکل سے بچاتے ہیں جو سرطان اور جسم میں جلن کا سبب بن سکتے ہیں
ساتھ ہیں اس میں وٹامن اے اور سی کثیر تعداد میں پایا جاتا ہے جو بلڈ پریشرکو توازن میں رکھتا ہے جو امرض قلب کی ایک بڑی وجہ ہے۔