حکومتی کیمپ متحرک، ق لیگ سے رابطہ، وزیراعظم کا ترین سے رابطے کا امکان
اسلام آ باد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کی تحریک کیلئے رابطوں کے جواب میں حکومتی کیمپ بھی متحرک ہوگیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر نے مسلم لیگ ق کے وزیر مونس الہیٰ سے رابطہ کیا ۔
کئی وزراء بھی تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنا نے کیلئے متحرک ہوگئے ہیں ۔ اپنے ناراض ارکان کو منا یا جا رہا ہے۔ ذ رائع کے مطا بق وزیر اعظم عمران خان روس کے دورے سے واپسی پر اتحادی جماعتوں سے رابطے کریں گے ۔
وزیر اعظم ایم کیو ایم ‘ مسلم لیگ ق اور جی ڈی کی قیادت سے رابطے کریں گے۔
وزیر اعظم کے جہانگیر خان ترین سے بھی رابطہ کا امکان ہے جس کیلئے مشترکہ دوست سر گرم عمل ہیں ۔ وزیر اعظم کے رفقاء نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ وہ جہانگیر ترین سے را بطہ کریں جن کا کردار فیصلہ کن ہوسکتا ہے۔