اندرونِ ملک ہوائی سفر میں کھانے پینے پر پابندی ختم

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کی جانب سے کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے اندرونِ ملک ہوائی سفر کے دوران جہاز میں مسافروں کے لیے کھانے پینے کی فراہمی پر عائد کی گئی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق کھانے پینے کی پابندی اٹھائے جانے کے فیصلے کا اطلاق یکم مارچ 2022ء سے ہو گا۔سی اے اے کا کہنا ہے کہ اندرونِ ملک ہوائی سفر کے دوران ہر مسافر پر ماسک پہننے کی شرط برقرار رہے گی۔