روس یوکرین پر حملے فوری بند کرے، ملالہ یوسفزئی
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)نوبیل انعام یافتہ پاکستانی ملالہ یوسفزئی کا کہنا ہے کہ روس یوکرین پر حملے فوری بند کرے۔ملالہ یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ تاریخ بتاتی ہے جنگیں ناقابلِ تلافی اور ناقابلِ تصور نقصان کا باعث بنتی ہیں۔
History tells us that wars cause irreversible and unimaginable loss. Civilians are killed; homes, schools and places of worship destroyed. People need peace, stability and dignity more than anything else. Russia must stop the attack on Ukraine immediately.
— Malala (@Malala) February 24, 2022
ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو کسی بھی چیز سے زیادہ امن، استحکام اور وقار کی ضرورت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز روس نے یوکرین پر حملہ کردیا تھا، بیلاروس کے راستے یوکرین میں داخل ہونے والی روسی فوج یوکرینی دارالحکومت کیف سے 20 میل کے فاصلے تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ روس اتوار تک یوکرینی دارالحکومت کیف پر مکمل قبضہ کرکے حکومت ختم کر دے گا۔