شیخوپورہ اور گجرات میں فائرنگ، 2 خواتین جاں بحق

شیخوپورہ(قدرت روزنامہ)پنجاب کے علاقے شیخوپورہ میں مبینہ طور پر بیٹے نے باپ کیساتھ مل کر اپنی ماں کو گولی مار دی . رپورٹس کے مطابق پولیس نے ملزم شوہر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے .

گجرات میں لڑکے کی فائرنگ کے نتیجے میں ٹیوشن سے لوٹنے والی طالبہ جاں بحق ہوگئی .
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا جبکہ ملزم گرفتار نہیں کیا جاسکا . دوسری جانب کراچی میں ایف آئی اے نے زم زمہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا .
ملزمان کے قبضے سے پاکستانی پاسپورٹس، جعلی مہریں اور دیگر دستاویزات برآمد کئے گئے ہیں . رپورٹس کے مطابق ملزمان پر شہریوں کو نوکریوں کا جھانسہ دیکر رقم بٹورنے کا الزام ہے .

. .

متعلقہ خبریں