اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات نے نور مقدم کیس میں عدالت کی جانب سے سنائے گئے فیصلے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے . شوبز شخصیات کی جانب سے نور مقدم کیس کے فیصلے پر ملا جُلا ردِعمل سامنے آیا ہے، کچھ نے کہا کہ نور کو انصاف ملنے پر عدلیہ اور قانون پراُن کااعتبار بحال ہواہے .
جبکہ کچھ فنکاروں کا کہنا ہے کہ جب اس فیصلے پر عمل ہوگا اور مجرم ظاہر جعفر کو پھانسی دی جائے گی، تب اُنہیں یقین آئے گا کہ نور کو انصاف ملا ہے .
اداکار عثمان خالد بٹ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’اُنہوں نے سنا ہے کہ ذاکر جعفر اور عصمت آدم جی کی بریت پر ان کے حامیوں نے جشن منایاہے‘ .
I've heard Zakir Jaffer & Asmat Adamjee's acquittal was celebrated by their supporters. I don't know if this verdict will be appealed by the Mukaddam family.
But once their euphoria wears off, I pray Zakir & Asmat realize their role in creating and enabling this monster.— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) February 24, 2022
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اُنہیں نہیں معلوم کہ مقدم خاندان ان کی بریت کے خلاف اپیل کرے گا یا نہیں‘ . اداکار کا کہنا ہے کہ’میری دعا ہے کہ ذاکر جعفر اور عصمت آدم کو ایک ’درندہ‘ پیدا کرنے کا احساس ہو‘ .
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’اس مشکل آزمائش میں شوکت انکل اور نور کے پورے خاندان نے جس طاقت، عزم اور استقامت کا مظاہرہ کیا ہے اس کے لیے الفاظ کبھی انصاف نہیں کریں گے‘ . عثمان خالد بٹ نے امید ظاہر کی کہ اس فیصلے سے نور کی فیملی کو کچھ سکون ملے گا لیکن کوئی بھی چیز اب نور کو واپس نہیں لا سکتی اور اس کے درد کا احساس ہم سب کرسکتے ہیں .
اداکار نے نور کی فیملی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ’نور کے خاندان نے صرف نور کے لیے نہیں بلکہ تمام خواتین کی حفاظت اور تحفظ کے لیے، ہمارے عدالتی نظام میں امید کی ایک کرن کے لیے جدوجہد کی‘ .
اداکار عدنان صدیقی نے عدالت کے فیصلے پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ’شکر ہے اللہ کا! انصاف غالب آگیا!‘
Shukar Allah! Justice has prevailed! Death for the monster’s diabolical act deservedly so. My heart goes out to Noor’s family..hope this brings an iota of peace to them #NoorMukadam
— Adnan Siddiqui (@adnanactor) February 24, 2022
اُنہوں نے مزید لکھا کہ’یہ درندہ اپنے شیطانی فعل کے لیے موت کا ہی حقدار ہے‘ . عدنان صدیقی نےا پنے ٹوئٹ میں یہ امید بھی ظاہر کی کہ اس فیصلے سے نور مقدم کی فیملی کوکچھ سکون ملے گا .
اداکارہ اُشناشاہ نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اس کیس کے فیصلے پر اپنی رائے کااظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’پھانسی ہونے کے بعد انصاف کا جشن منائیں گے، جس میں سال لگ سکتے ہیں‘ .
Will celebrate justice once he hangs, which could take years. Side note: If I held someone hostage & killed them, & my middle-class mother was aware of this the entire time & aided me… she’d hang too (or at least spend her life in prison). Just saying.
— Ushna Shah (@ushnashah) February 24, 2022
معروف پاکستانی گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی اس حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اس فیصلے نے ایک مثال قائم کی ہے اور ہمارا اپنی عدلیہ پر اعتماد بحال کیا ہے .
Todays verdict has set a precedent & given us hope in our judiciary.
The nation also witnessed a father stand by his daughter unhinged by every possible appalling tactic played to discredit. #ShaukatMukadam, Noor would be immensely proud of you,as is every daughter of this nation— Momina Mustehsan (@MominaMustehsan) February 24, 2022
اداکارہ ماہرہ خان، سجل علی، ماورہ حسین اور ایمن خان نے نور کو اس دنیا میں انصاف ملنے پر اللہ کا شکر ادا کیا .
Justice for Noor, in this world, has been served. Alhumdulillah. #NoorMuqaddam
— Mahira Khan (@TheMahiraKhan) February 24, 2022
واضح رہے کہ اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کو سزائے موت سنا دی ہے .
عدالت نے مجرم ظاہر جعفر کو مزید سزائیں سناتے ہوئے مقتولہ نور مقدم سے جنسی زیادتی پر 25 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانہ، دفعہ 364 کے تحت 10 سال قید، 1 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دیا .