مولانا ، زرداری اور شہبازشریف ہمارے گھر آئے۔۔۔کون کونسی موضوعات اور کیا کیا باتیں ہوئیں ؟ چوہدری شجاعت حسین نے تہلکہ خیز بیان جاری کردیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آج کل ملک کے اندر خاص طور پر لاہور میں سیاسی ماحول بنا ہوا ہے . ہر جماعت کے لیڈران مختلف باتیں کر رہے ہیں اور اپنی اپنی جماعتوں کے موقف بیان کر رہے ہیں .

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن، آصف علی زرداری اور شہبازشریف ہمارے گھر ملاقات کیلئے آئے جس میں ہر قسم کے معاملات پر بات چیت ہوئی . بیس بیس، پچیس پچیس سال پرانے واقعات یہاں تک کہ میاں نوازشریف کے متعلق بھی بڑی تفصیل کے ساتھ باتیں ہوئیں .

ان ملاقاتوں میں بعض تجاویز بھی زیر غور آئیں جن کا اس موقع پر ذکر قبل از وقت ہو گا . انہوںنے کہا کہ صرف سیاسی ملاقاتوں میں ہی مصروف رہے تو غریب عوام سیاستدانوں پر اعتبار کرنا چھوڑ دیں گے ،کہا کہ اگر معاشی حالات درست نہ کیے اور بے روزگاری کا مسئلہ حل نہ کیا تو تمام سیاستدانوں کی سیاست ختم ہو جائے گی . جو لوگ ہماری خدمت کرتے ہیں ان کے مسائل کو بھی سننا چاہئے . معاشی حالات کو سب سے زیادہ اہمیت دی جانی چاہئے .

. .

متعلقہ خبریں