فریج چھوٹا ہے تو سامان رکھنے کا یہ طریقہ آزمائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فریج ہرگھرکی ضرورت ہے اور اسی بناپرہر گھرمیں موجود ہوتا ہے لیکن دیکھا گیا ہےکہ اکثر گھروں میں نہ تو اس کی صفائی کا خیال رکھا جاتا اورنہ ہی سامان کی ترتیب کا . کھانے پینے کا سامان اگر بے ترتیبی سے رکھا ہوا ہوتو فریج کھولنے پر گرنے لگتا ہے اور ساتھ ہی بہت سی غذا استعمال نہ ہو نے کی سبب خراب ہوجاتی ہے اور آپ کو اس علم بھی نہیں ہوتا .


یہی وجہ ہے فریج بڑا ہو یا چھوٹا اگر سامان استعمال کے مطابق قرینے سے رکھا جائے تو جسامت میں چھوٹا ہونے کی صورت میں بھی بڑامحسوس ہوگا اور تمام غذا کو وقت پر آسانی سے استعمال کیا جاسکے گا . یہاں چند ایسی ہی کارآمد ٹپس بتائی جارہی ہیں جن کی مدد سے آپ فریج کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں .

پہلے صفائی کریں

سب سے پہلے فریج کی صفائی کو یقینی بنائیں اس مقصد کے لئے فریج کو خالی کریں اور بند کر دیں تاکہ برف پگھل جائے، اور اس کے بعد اسے اچھی طرح صاف کریں .

پہلے استعمال کی اشیاء کو سامنے رکھیں

ایسی تمام اشیاء جن کی مدت معیاد ختم ہونے والی ہے اسے ایک ڈبہ میں رکھیں تاکہ انہیں پہلے استعمال کر لیا جائے کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بہت سی غذائیں بے ترتیبی سے رکھی ہوتی ہے اور استعمال کئے بغیر خراب ہوجاتی ہیں . اس طرح غذا اور پیسہ دونوں ضائع ہوتا ہے .

دراز کو صاف رکھیں

فریج کی درازسامان رکھنے کی بناپرگندی ہوجاتی ہیں اور یہ سامان سبزیوں پرمشتمل ہوتو اس کی صفائی اور بھی ضروری ہوجاتی ہے کیونکہ سبزیاں گیلی اوران میں مٹی بھی ہوتی ہے اس کے لئے ان درازوں میں ٹشوکی بہت ساری تہہ بچھا دیں اورہفتے میں ایک باریا ضرورت کے تحت بدلتے رہیں اس طرح درازیں صاف رہتی ہیں .

فریج کا دروازہ

فریج کا دروازہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ٹھنڈک سب سے کم پہنچتی ہے اسی لئے یہ جگہ مکھن، جام، ساسز اور مصالحہ جات رکھنے کے لئے بہترین جگہ تصور کی جاتی ہے اوراس طرح شیشے کی بوتلیں ٹوٹنے سے بچی رہتی ہیں .

مختلف ڈبے اور لیبل

فریج میں مختلف اشیاء کو رکھنے سے قبل ان کی درجہ بندی کریں اورایک جیسی غذاؤں کو ایک ساتھ رکھیں اس مقصد کے لئے شیشے یا پلاسٹک کے جارخریدیں جاسکتے ہیں .

جیسے دھنیہ پودینہ اورہری مرچیں ڈبے میں ایک ساتھ رکھے جاسکتے ہیں اسی طرح پھل بھی ایک ساتھ رکھیں اور ان پرلیبل لگا دیں تاکہ انہیں ڈھونڈنے میں پریشانی نہ ہو، اور گھر کے تمام افراد اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو ڈبہ جس شے کے لئے بنایا گیا ہے اسے اسی مقصد کے لئے استعمال کیا جائے .

. .

متعلقہ خبریں