فریج چھوٹا ہے تو سامان رکھنے کا یہ طریقہ آزمائیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)فریج ہرگھرکی ضرورت ہے اور اسی بناپرہر گھرمیں موجود ہوتا ہے لیکن دیکھا گیا ہےکہ اکثر گھروں میں نہ تو اس کی صفائی کا خیال رکھا جاتا اورنہ ہی سامان کی ترتیب کا۔ کھانے پینے کا سامان اگر بے ترتیبی سے رکھا ہوا ہوتو فریج کھولنے پر گرنے لگتا ہے اور ساتھ ہی بہت سی غذا استعمال نہ ہو نے کی سبب خراب ہوجاتی ہے اور آپ کو اس علم بھی نہیں ہوتا۔
یہی وجہ ہے فریج بڑا ہو یا چھوٹا اگر سامان استعمال کے مطابق قرینے سے رکھا جائے تو جسامت میں چھوٹا ہونے کی صورت میں بھی بڑامحسوس ہوگا اور تمام غذا کو وقت پر آسانی سے استعمال کیا جاسکے گا۔ یہاں چند ایسی ہی کارآمد ٹپس بتائی جارہی ہیں جن کی مدد سے آپ فریج کو بہتر طریقے سے استعمال کر سکتے ہیں۔

پہلے صفائی کریں

سب سے پہلے فریج کی صفائی کو یقینی بنائیں اس مقصد کے لئے فریج کو خالی کریں اور بند کر دیں تاکہ برف پگھل جائے، اور اس کے بعد اسے اچھی طرح صاف کریں۔

پہلے استعمال کی اشیاء کو سامنے رکھیں

ایسی تمام اشیاء جن کی مدت معیاد ختم ہونے والی ہے اسے ایک ڈبہ میں رکھیں تاکہ انہیں پہلے استعمال کر لیا جائے کیونکہ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ بہت سی غذائیں بے ترتیبی سے رکھی ہوتی ہے اور استعمال کئے بغیر خراب ہوجاتی ہیں۔ اس طرح غذا اور پیسہ دونوں ضائع ہوتا ہے۔

دراز کو صاف رکھیں

فریج کی درازسامان رکھنے کی بناپرگندی ہوجاتی ہیں اور یہ سامان سبزیوں پرمشتمل ہوتو اس کی صفائی اور بھی ضروری ہوجاتی ہے کیونکہ سبزیاں گیلی اوران میں مٹی بھی ہوتی ہے اس کے لئے ان درازوں میں ٹشوکی بہت ساری تہہ بچھا دیں اورہفتے میں ایک باریا ضرورت کے تحت بدلتے رہیں اس طرح درازیں صاف رہتی ہیں۔

فریج کا دروازہ

فریج کا دروازہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں ٹھنڈک سب سے کم پہنچتی ہے اسی لئے یہ جگہ مکھن، جام، ساسز اور مصالحہ جات رکھنے کے لئے بہترین جگہ تصور کی جاتی ہے اوراس طرح شیشے کی بوتلیں ٹوٹنے سے بچی رہتی ہیں۔

مختلف ڈبے اور لیبل

فریج میں مختلف اشیاء کو رکھنے سے قبل ان کی درجہ بندی کریں اورایک جیسی غذاؤں کو ایک ساتھ رکھیں اس مقصد کے لئے شیشے یا پلاسٹک کے جارخریدیں جاسکتے ہیں۔

جیسے دھنیہ پودینہ اورہری مرچیں ڈبے میں ایک ساتھ رکھے جاسکتے ہیں اسی طرح پھل بھی ایک ساتھ رکھیں اور ان پرلیبل لگا دیں تاکہ انہیں ڈھونڈنے میں پریشانی نہ ہو، اور گھر کے تمام افراد اس بات کو یقینی بنائیں کہ جو ڈبہ جس شے کے لئے بنایا گیا ہے اسے اسی مقصد کے لئے استعمال کیا جائے۔

Recent Posts

الیکشن کمیشن نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو شو کاز نوٹس جاری کردیا

کراچی (قدرت روزنامہ) الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر حافظ نعیم…

6 mins ago

پاک بھارت کرکٹرز کو ایک ہی ٹیم میں کھیلتے دیکھنے کا امکان، مداحوں کے لیے خوشخبری

لاہور(قدرت روزنامہ)ایفرو ایشیا کپ کی دو دہائیوں بعد واپسی کا امکان پیدا ہوگیا ہے، جس…

34 mins ago

چاہت فتح علی خان نےاپنا موازنہ ایک مشہوراداکارہ سے کردیا

لندن (قدرت روزنامہ)پاکستان کے سپر ہٹ ڈرامے ”کبھی میں کبھی تم“ میں اداکارہ ہانیہ عامر…

46 mins ago

سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) مارکیٹ میں کمپنیوں نے آن گرڈ سولر سسٹم کی قیمتوں میں اضافہ…

56 mins ago

پاکستانی معاشرے میں شادیوں پر رقص کیا جاتا ہے لیکن ڈانسر سے شادی کرنا پسند نہیں کیا جاتا، اداکارہ دیدار

لاہور(قدرت روزنامہ)ماضی کی مقبول رقاصہ و اسٹیج اداکارہ دیدار نے کہا ہے کہ پاکستانی معاشرے…

57 mins ago

ڈاکٹر بیٹا حقیقی مسیحا بن گیا، جگر کا ٹکڑا عطیہ کرکے باپ کی جان بچالی

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ینگ ڈاکٹرز کے صدر اور خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے ڈاکٹر مجاہد خان نے…

60 mins ago