پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کی لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) پاک فوج میں پہلے ہندو افسر کیلاش کمار لیفٹیننٹ کرنل بن گئے . سرکاری میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک فوج میں تاریخ رقم ہو گئی اور پہلے ہندو افسر کو لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی دے دی گئی .

کیلاش کمار پاک فوج میں لیفٹیننٹ کرنل کے عہدے پر ترقی پانے والے پہلے ہندو افسر ہیں اور ان کی تصویر بھی پہلی بار سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر شیئر کی گئی ہے .

لیفٹیننٹ کرنل کیلاش کمار کو ترقی ملنے پر مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے . دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ہندو افسر کی پوسٹ لگاتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ آپ ہمارے لیے فخر ہیں . پاک فوج زندہ باد .

. .

متعلقہ خبریں